بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
ايام حيض كے دوران ایک ہی مجلس میں بیوی کو تین طلاقیں دینے کا حکم
سوال
اگر کوئی عورت ایام حیض میں بچے کو دودھ پلاتی ہو اور اس دوران شوہر اس کو ایک ہی مجلس میں تین طلاقیں دے دے تو شرعاً ان طلاقوں کا کیا حکم ہے؟
جواب
واضح رہےکہ شریعت مطہرہ نے شوہر کو تین طلاقوں کا اختیاردیا ہے۔لہذا جب کوئی شخص اپنی بیوی کو تین مجلسوں میں الگ الگ تین طلاقیں یا تین کے عدد کی صراحت کے ساتھ ایک ہی مجلس میں تین طلاقیں یاایک ہی مجلس میں تین بار صیغہ طلاق کا تلفظ کرے اور عدد کی صراحت نہ کرے جیسے یوں کہے "میں نے طلاق دی ،میں نے طلاق دی ،میں نے طلاق دی "۔تینوں صورتوں میں تین طلاقیں واقع ہوکر مدخول بھا عورت مغلظہ ہوکر شوہر سے جدا ہو جائے گی خواہ حالتِ حیض میں طلاق دی گئی ہو یا پاکی کی حالت میں؛ بہر صورت تین طلاقیں واقع ہو جائیں گی،البتہ حالت ِ حیض میں طلاق دینے سے شوہر گنہگار ہوگا۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگرمذکورہ عورت کو شوہر نے ایک ہی مجلس میں تین طلاقیں دی ہوں تو اس سے تين طلاقیں واقع ہو چکی ہیں۔
قال الليث حدثني نافع قال :كان ابن عمرإذا سئل عمن طلق ثلاثا قال : لو طلقت مرة أو مرتين فإن النبي ﷺامرنی بهذا(أي بالمراجعة)فإن طلقها ثلاثا حرمت حتى تنكح زوجا غيرك۔(صحيح البخارى ،كتاب الطلاق، باب من قال لإمرأته أنت على حرام، ج:2، ص:792 )
عن الاعمش قال ۔۔۔سمعت علی بن ابی طالب رضی الله عنه یقول اذا طلق رجل امراته ثلاثا فی مجلس واحد فقد بانت منه ولا تحل له حتی تنکح زوجا غیره۔(السنن الکبری للبیهقی:کتاب الطلاق: من جعل الثلٰث واحدة:ج 11 ص221)
ومذهب جماهير العلماء من التابعين ومن بعدهم منهم الأوزاعي والنخعي والثوري وأبو حنيفة وأصحابه ومالك وأصحابه ومالك وأصحابه والشافعي وأصحابه وأحمد وأصحابه وإسحاق وأبو ثور وأبو عبيد وآخرون كثيرون على أن من طلق امرأته ثلاثا وقعن ولكنه يأثم وقالوا من خالف فيه فهوشاذ مخالف لاهل السنة وانما تعلق به اهل البدع ومن لا يلتفت اليه لشذوذه عن الجماعة اللتى لا يجوز عليهم التواطؤ على تحريف الكتاب والسنة(عمدۃ القاری،ج:20،ص:233)
(وأما البدعي) فنوعان بدعي لمعنى يعود إلى العدد وبدعي لمعنى يعود إلى الوقت۔۔۔۔۔ (والبدعي) من حيث الوقت أن يطلق المدخول بها وهي من ذوات الأقراء في حالة الحيض أو في طهر جامعها فيه وكان الطلاق واقعا۔(الفتاوى الهندية،كتاب الطلاق،ج:1،ص:416)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں