بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 20/10/2026 |
دارالافتاء
زندگی بھرروزے رکھنے کی منت ماننے كے بعد روزہ کی طاقت نہ رکھنا
سوال
ایک جوان عورت نے نذر(منت) مانی تھی کہ اگر میرے شوہر اور میرے بھائیوں کے درمیان زمین کا تنازع ختم ہوا تو میں ہر جمعرات اور پیر کو ساری عمر روزے رکھوں گی اب اس کی عمر پچاسی سال ہے اور انتہائی کمزور ہے صرف گھر میں آہستہ آہستہ ضرورت کے لیے چلتی ہے یعنی انتہائی ضعیف ہے اور ضعف کی وجہ سے روزے نہیں رکھ سکتی۔اس نے ایک استاد سے پوچھا کہ کیا میں ان روزوں کا فدیہ دے سکتی ہوں؟ تو اس نے بتایا کہ منت کے روزوں کا فدیہ نہیں ہوسکتا آپ مرتے دم تک روزے رکھے گی اب وہ انتہائی پریشان ہے کیا واقعی وہ تا حیات منت کے روزے رکھے گی؟
جواب
شریعت مطہرہ کی رو سے اگر کوئی شخص(بالغ مردہو یا عورت)کسی کام کو نذر کے ساتھ مشروط کرے تو شرط کے موجود ہونے کےساتھ نذر کی ادائیگی واجب ہوجاتی ہے،نیز یہ بھی ہے کہ منذور عبادت مقصود ہ ہو اور اس کے جنس سے کوئی فرض یا واجب ہو تو ایسی نذر پوری کرنا واجب اور ضروری ہے۔
صورت مسؤلہ کے مطابق اگرمذکورہ عورت نے نذر(منت) مانی تھی کہ اگر میرے شوہر اور میرے بھائیوں کے درمیان زمین کا تنازع ختم ہوا تو میں ہر جمعرات اور پیر کو ساری عمر روزے رکھوں گی تو متعلقہ تنازع حل ہوجانے کی صورت میں اس عورت پر یہ نذر پورا کرنا واجب ہوگا جب تک روزے رکھنے کی طاقت ہے تب تک روزہ رکھنا ہی واجب ہے فدیہ دینا جائز نہیں ۔ نیز جو روزے قضا کیے ہیں اس کی قضا کرے گی۔تاہم اگر بڑھاپے کی وجہ سے روزے نہیں رکھ سکتی تو ایسی صورت میں اس کے لیے ان روزوں کا فدیہ دینا جائز ہے،جوکہ ہر روزہ کے بدلے میں ایک صدقہ فطر فقیر کو دینی ہے،لیکن اگر غربت کی وجہ سے فدیہ دینے کی بھی طاقت نہیں رکھتی تو پھر اللہ تعالی سے معافی مانگےگی امید ہے اللہ تعالی معاف فرمائیں گے۔
ومن نذر نذرا مطلقا أو معلقا بشرط وكان من جنسه واجب وهو عبادة مقصودةووجد الشرط لزم الناذر۔(الدرالمختار علی صدر ردالمحتار، کتاب الأيمان، ج:5، ص:515)
وقد روي عن محمدرحمه الله تعالی قال: إن علق النذر بشرط يريد كونه كقوله إن شفى الله مريضي أو رد غائبي لا يخرج عنه بالكفارة كذا في المبسوط.ويلزمه عين ما سمى كذا في فتاوى قاضي خان۔ (الفتاوی الهندية، کتاب الأيمان، الفصل الثاني في الكفارة، ج:2، ص:71)
إذا نذر أن يصوم كل خميس يأتي عليه فأفطر خميسا واحدا فعليه قضاؤه۔ ولو أخر القضاء حتى صار شيخا فانيا أو كان النذر بصيام الأبد فعجز لذلك أو باشتغاله بالمعيشة لكون صناعته شاقة فله أن يفطر ويطعم لكل يوم مسكينا على ما تقدم، وإن لم يقدر على ذلك لعسرته يستغفر الله إنه هو الغفور الرحيم۔ (الهندية، كتاب الصوم، الباب السادس في النذر، ج:1، ص:209)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 328
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 244
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 891
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 574
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 493
- خلع | فتاوئ : 49
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 59
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 476
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 176
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 410
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 152
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 62
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 322
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1191
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں