بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 21/10/2026 |
دارالافتاء
شکونڑ کے کھانے کاحکم
سوال
کیا شکونڑکھانا حلال ہے یا حرام؟ تفصیل چاہیے۔
جواب
قنفذ جس کو ہم پشتو میں شیشکی کہتے ہیں، یہ تیز کانٹوں والا جانور ہے اور لپٹ کر گیند کی طرح ہو جاتا ہےاس کا کھانا حرام ہے، جب کہ شکونڑ ایک دوسرا جانور ہے جس کو عربی میں نیص اور پشتو میں شکونڑ کہتے ہیں اس کی شکل کچھ حد تک خرگوش کے مشابہہ ہوتی ہے نیص اور قنفذ میں مندر جہ ذیل بنیادی فرق ہیں:
1۔قنفذ(شیشکی) کیڑے مکوڑے کھاتا ہے جب کہ نیص (شکونڑ)گھاس کھاتا ہے۔
2۔ قنفذ(شیشکی) حشرات الارض میں سے ہے جب کہ نیص(شکونڑ) ایسا نہیں ہے۔
3۔ان دونوں کے رہن سہن کا انداز الگ الگ ہے۔
4۔قنفذ (شیشکی) ذی ناب ہے جب کہ نیص(شکونڑ) ذی ناب نہیں ہے۔
اہل لغت،حیوانات کے ماہرین اور جدید سائنسی تحقیقات اور محققین کی آراء کو سامنے رکھ کر یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ پشتو میں جس جانور کو "شکونڑ"کہتے ہیں،وہ چونکہ صرف نباتات کھاتا ہے اس لئے اس کو قنفذ قرار نہیں دیا جاسکتا،البتہ قنفذ کا مصداق شیشکی ہے جو کہ حشرات الارض کھانے کی وجہ سےخبائث میں داخل ہو کر حرام ہے۔تا ہم چونکہ کانٹے دار ہونے میں کچھ حد تک دونوں شریک ہیں اس لیے بعض حضرات نے اس کو قنفذ قرار دے کر حرمت کا حکم لگایا ہے حالانکہ ہمارے تحقیق کے مطابق دونوں میں فرق ہے اور قنفذ پر شکونڑ کا اطلاق درست نہیں اس لئے اس کے کھانے میں کوئی حرج نہیں۔
وكذلك ما ليس له دم سائل مثل الحية والوزغ وسام أبرص وجميع الحشرات وهوام الأرض من الفأر والقراد والقنافذ والضب واليربوع وابن عرس ونحوها، ولا خلاف في حرمة هذه الأشياء إلا في الضب فإنه حلال عند الشافعي.(بدائع الصنائع،فصل في المأكول و غيرب المأكول من الحيوانات،ج:5،ص:36)
وروى ابن عمر - رضي الله عنهما - سئل عن القنفذ فتلا قوله تعالى {قل لا أجد في ما أوحي إلي محرما على طاعم يطعمه} [الأنعام: 145] الآية فقال شيخ عنده سمعت أبا هريرة يقول «ذكر القنفذ عند النبي - صلى الله عليه وسلم فقال خبيث من الخبائث» .(البحر الرائق شرح كنز الدقائق، مسائل في الختان والتداوي والزينة، ج:8، ص:553)
قُنْفُذ [مفرد]: ج قَنافِذُ: (حن) حيوان لبون من آكلات الحشرات، يغطِّي جسمَه شوكٌ حادٌّ، يلتفُّ حول نفسه عند إحساسه بالخطر فيصيرُ كالكرة، وهو مولَع بالتهام الحيَّات التي لا يتأثَّر بسمِّها، يسرح في الليل وينام في النهار(معجم اللغة المعاصرة،ج:3،ص:1864)
وقال ابن الأعرابي: من أسماء القنفذ الدلدل والشيهم والأزيب. الصحاح: الدلدل عظيمالقنافذ. ابن سيده: الدلدل ضرب من القنافذ له شوك طويل، وقيل:الدلدل شبه القنفذ وهي دابة تنتفض فترمي بشوك كالسهام، وفرق ما بينهما كفرق ما بين الفئرة والجرذان والبقر والجواميس والعراب والبخاتي. الليث: الدلدل شئ عظيم أعظم من القنفذ ذو شوك طوال. وفيحديث ابن أبي مرثد: فقالت عناق البغي: يا أهل الخيام هذا الدلدل الذي يحمل أسراركم، الدلدل: القنفذ، وقيل: ذكر القنافذ. قال: يحتمل أنها شبهته بالقنفذ لأنه اكثر ما يظهر بالليل ولأنه يخفي رأسه في جسده ما استطاع.(لسان العرب،ج:ص:496)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 245
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 575
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 49
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 59
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 176
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 411
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 152
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 322
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1192
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں