بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
سال كے دوران فارغ كيے جانے والے مدرس كی تنخواه كا حکم
سوال
اگر مدرسے کا مہتمم مدرس کی کاردکردگی سے مطمئن نہ ہو تو ایسی صورت میں سال کے دوران مدرس کو تدریسی مصروفیات سے فارغ کیا جا سکتا ہے یا نہیں ؟ایسی صورت میں یہ مدرس پوری سال کی تنخواہ کا مستحق ہو گا یا صرف گزرے ہوئے ایام میں تدریسی خدمات سرانجام دینے کی تنخواہ کا مستحق ہو گا؟
جواب
واضح رہے کہ عام طور پر مدارس دینیہ میں مہتمم اور مدرس کےمابین طے ہونا والاعقد عقدِمسانہہ ہوتا ہے جس میں مدرس کو تدریسی خدمات سرانجام دینے کے لیےانتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ شرائط کا لحاظ رکھنا ضروری ہوتا ہے لہذا اگر مدرس ایسی کوتاہی کا مرتکب ہو جس کی وجہ سے انتظامیہ کے لیے عقد فسخ کرنا نا گزیر ہو توشرعاً ایسے عقد کو فسخ کیا جاسکتا ہے۔
لہذا صورت مسؤلہ کے مطابق اگر مدرسے کا مہتمم مدرس کی کاردکردگی سے مطمئن نہ ہو تو ایسی صورت میں سال کے دوران مدرس کو تدریسی مصروفیات سے فارغ کیا جا سکتا ہے البتہ عقد فسخ ہونے کے بعدمدرس صرف گزرے ہوئے ایام اور مہینوں کی تنخواہ کا مستحق ہوگا ، بقیہ سال کی تنخواہ کا مستحق نہیں ہوگا ،تاہم اگر مدرس میں ایسی کوتاہی نہ ہو تو پھر سال کے درمیان میں اس کو فارغ کرنا جائز نہیں ورنہ بصورت دیگر وہ بقیہ سال کی تنخواہ کا مستحق ہو گا۔
الأجر لا يملك بنفس العقد ولا يجب تسليمه به عندنا عينا كان أو دينا، كذا في الكافي۔۔۔۔۔ ثم الأجرة تستحق بأحد معان ثلاثة إما بشرط التعجيل أو بالتأجيل أو باستيفاء المعقود عليه۔(الفتاوى الهندية،كتاب الإجارة، الباب الثاني متى تجب الأجرة وما يتعلق به من الملك وغيره،ج:4،ص:412)
في البزازية: استأجر عبدا للخدمة فمرض العبد، إن كان يعمل دون العمل الأول له خيار الرد۔۔۔۔۔۔ وفي الولوالجية: وكذا لو أبق فهو عذر أو كان سارقا؛ لأنها توجب نقصانا في الخدمة۔(رد المحتار على الدر المختار،كتاب الإجارة،باب فسخ الإجارة،ج:9،ص:107،108)
إذا استأجر أستاذا ليعلمه هذا العمل في هذه السنة فمضى نصف السنة فلم يعلمه شيئا فللمستأجر أن يفسخ۔۔۔۔۔وفي التجريد لو آجر نفسه في عمل أو صناعة ثم بدا له أن يترك العمل لم يكن له ذلك، وإن كان ذلك العمل ليس من عمله وهو مما يعاب به كان له الفسخ كذا في الخلاصة۔(الفتاوى الهندية،كتاب الإجارة، الباب التاسع عشر في فسخ الإجارة بالعذرج:4،ص:299)
الإجارة تنقض بالأعذار عندنا۔(الفتاوى الهندية،كتاب الإجارة،الباب التاسع عشرفي فسخ الإجارةبالعذر،ج:4،ص:458)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں