بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

سفید رنگ کے علاوہ دوسرے رنگ کے احرام کا حکم


سوال

جب لوگ حج یا عمرہ کا احرام باندھتے ہیں تو سب سفید چادروں میں احرام باندھتے ہیں آیا سفید چادریں ضروری ہیں؟ یا کسی اور رنگ کی چادریں بھی پہن سکتے ہیں؟

جواب

           واضح رہے کہ حج اور عمرہ کا احرام باندھنے میں سفید چادروں کا استعمال افضل ہے۔ تاہم اگر کوئی شخص سفید رنگ کی چادروں کے علاوہ کسی دوسرے رنگ کی چادریں استعمال کرے تو یہ بھی جائز ہے۔

 

(‌ولبس ‌إزار) ‌من ‌السرة ‌إلى ‌الركبة (ورداء) على ظهره۔۔۔(جديدين أوغسيلين طاهرين) أبيضين ككفن الكفاية۔

(‌قوله ‌جديدين) أشار بتقديمه إلى أفضليته، وكونه أبيض أفضل من غيره۔(الدر المختار مع رد المحتار، ‌‌كتاب الحج، ‌‌فصل في الإحرام، ج:2، ص481)


فتویٰ نمبر : 9180/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں