بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 29/11/2026

دارالافتاء

 

حج تمتع میں طواف زیارت سے پہلے سعی کرنے کا حکم


سوال

اگرحج تمتع کرنے والے طواف قدوم کے ساتھ سعی کر لیں، تو طواف زیارت کی سعی ادا ہو جائے گی؟

جواب

           واضح رہے کہ اگر حجِ تمتع کرنے والے نے عمرہ کے طواف و سعی کے علاوہ حج کا احرام باندھنے کے بعد طوافِ قدوم کر لیا، اور اس کے بعد سعی بھی کر لی، اگرچہ متمتع کےحق میں طوافِ قدوم سنت نہیں ہے، لیکن اس طواف کو نفل کی حیثیت حاصل ہوکر حج کی سعی ادا ہوجاتی ہے، لہٰذا ایسی صورت میں طوافِ زیارت کے ساتھ سعی نہیں کرے گا۔

 

ويفعل(المتمتع)  ‌ما ‌يفعله ‌الحاج المفرد غير أنه لا يطوف طواف التحية ويرمل في طواف الزيارة ويسعى بعده ولو كان هذا المتمتع بعد ما أحرم بالحج طاف طواف القدوم وسعى لم يرمل في طواف الزيارة سواء رمل في طواف القدوم أو لم يرمل ولا يسعى بعده هكذا في النهاية وفتح القدير۔ ( الفتاوى الهندية، كتاب المناسك، الباب السابع في القران والتمتع، ج:1، ص:239)

وإن أراد تقديم السعي لزمه أن يتنفل بطواف بعد إحرامه للحج يضطبع فيه ويرمل ثم يسعى بعده ولوطاف للقدوم مع أنه ليس بسنة في حقه و سعی بعده و كان قد أحرم قبلهما للحج وقع سعيه معتبرا فلا يأتي به بعد طواف الزيارة.( غنیۃ الناسک، ص: 44)


فتویٰ نمبر : 9188/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں