بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 24/10/2026

دارالافتاء

 

جعلی میڈیکل رپورٹ کے ذریعے پنشن حاصل کرنا


سوال

اگر کوئی شخص سرکاری ملازم ہو اور وہ خود کو ریٹائر کرنا چاہتا ہو لیکن حکومت  60 سال عمر پورا کرنے سے پہلے ریٹائرمنٹ پر پنشن کے مراعات نہیں دیتا ہے تو کیا وہ بورڈ پنشن لے سکتا  یا نہیں؟ بورڈ پنشن کا مطلب یہ ہے کہ کسی بیماری کی وجہ سے وہ  ڈیوٹی کے قابل نہ رہے جس کی وجہ سے حکومت اس کو ریٹائر کردیتا ہے تب اس کو  جو پنشن ملتا ہے اس کو بورڈ پنشن کہا جاتاہے اب سوال یہ ہے کہ  اگر وہ شخص بیمار نہ ہو اور  وہ خود کو  جعلی میڈیکل رپورٹ کے ذریعےبیمار ظاہر کرکے حکومت سے پنشن کے مراعات کے ساتھ ریٹائرمنٹ حاصل کرے تو اس طرح کرنے سے پنشن کے مراعات لینا جائز ہے یا نہیں؟ 

جواب

             شریعت مطہرہ  کی رو  سے کسی کامال بغیر کسی استحقاق محض دھوکہ وفریب سے حاصل کرنا اوراسے استعمال کرنا  حرام ہے۔

             صورت مسؤلہ میں اگر کوئی شخص حقیقت میں بیمار نہ ہو اور میڈیکل رپورٹ کے ذریعے اپنے آپ کو خلاف حقیقت بیمار ظاہر کروا رہا ہو، اور یوں دھوکہ دہی اور فریب سے  اپنے آپ کو پنشن کا مستحق بنا رہا ہو، تو ایسی صورت میں اس شخص کے لئے  يہ پنشن لینا جائزنہ ہوگا اور آخرت میں رسوائی کا باعث ہوگا۔

 

قالﷲ تعالی: ﴿"یا ایّھا الذین اٰمنوا لا تأکلوا أموالکم بینکم بالباطل اِلّا أن تکون تجارۃً عن تراض منکم﴾( النّساء:29)

وعن أبی سعید الخدریّ ؓ عن النبیﷺ قال: ألا لکل غادر لواء یوم القیامة بقدرغدرته۔(مسند أحمد، رقم الحدیث :11268)

وقال ﷺ:"لا یحل مال امرئ مسلم اِلّا بطیب نفس منه" (السنن الکبری للبیھقی،کتاب الغصب،باب من غصب لوحاً فأدخله في سفينة أو بنى عليه جدارا،ج8،ص506)۔

لا یجوزلٲحد من المسلمین ٲخذ مال ٲحد بغیر سبب شرعی۔ (البحرالرائق شرح کنز الدقائق، کتاب الحدود، فصل  في التعزیرج5،ص67، دارالکتب العلمیة)


فتویٰ نمبر : 5031/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں