بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 23/10/2026 |
دارالافتاء
الله تعالی کی طرف شر کی نسبت کرنا
سوال
ایک عورت کی بچی بیمار تھی اس پر سسرال والوں نے اس کو کہا کہ آپ نے بچی کو بہت خراب کیا عورت کی بھائی نے عورت کوکہا کہ آپ نے سسرال والوں کو یہ کیوں نہیں کہا کہ "میں نے نہیں بلکہ اللہ تعالی نے خراب کیا ہے"۔ یہ الفاظ غیرارادی طور پر میرے منہ سے نکلے اس میں کسی قسم کی بے ادبی کا خیال نہیں تھا بلکہ لفظِ خراب سے میرا مطلب بچی کی بیماری یا کمزوری تھی،نیزہمارے علاقے میں جب کوئی زیادہ بیمار ہو جائے تو اکثر لوگ کہتے ہیں کہ فلان بہت خراب ہے تو کیا یہ کفریہ الفاظ تو نہیں؟ اگر یہ کفریہ الفاظ ہیں تو میں ایک شادی شدہ شخص باہر ملک میں ہوں،تجدید نکاح کیسے کروں؟
جواب
واضح رہے کہ ہر پیش آنے والا واقعہ چاہے خیر کا ہو یا شرکا پہلے سے اللہ کے ہاں لکھا ہواہوتا ہے خیر و شر کا خالق ومالک اللہ تعالی ہی ہے اس لیے اگرکوئی بیمار ہوجائے توخلق(پیدا کرنے)کے حوالے سے اللہ کی طرف اس کی نسبت کرناگوکہ شرعا درست ہے تاہم سوءِ ادب سے بچنے کے لیےمناسب یہ ہے کہ اللہ تعالی کی طرف شر کی نسبت نہ کیا جائے۔
صورت مسئولہ کے مطابق اس طرح کے الفاظ عام محاورہ میں استعمال ہوتے ہیں ان میں عادۃً بے ادبی کا ارادہ نہیں کیا جاتا،بلکہ مؤثر حقیقی کی بنیاد پر نسبت ہوتی ہے اس لیے ان جیسے الفاظ کہنے سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑتا،تاہم بے ادبی سے بچنے کے لیے شر کی نسبت براہ راست اللہ تعالی کی طرف نہیں کرنا چاہیے۔
(وأنا لا ندري أشر أريد بمن في۔۔)۔۔۔ما في قولهم أشر أريد الخ من الأدب حيث لم يصرحوابنسبةالشر إلى الله عزوجل كما صرحوا به في الخير وإن كان فاعل الكل هوالله تعالى ولقد جمعوابين الادب وحسن الاعتقاد۔(روح المعاني في تفسير القرآن العظيم،الجن:،ص:88،ج:29)
(بِيَدِكَ الْخَيْرُ) ۔۔۔وإنما خص الخير بالذكر تعليما لمراعاة الأدب وإلا فذكر الإعزاز والإذلال يدل على أن الخير والشر كلاهما بيده سبحانه، وكذا قوله تعالى المسوق لتعليل ما سبق، وتحقيقه إِنَّكَ عَلى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ فلا يبعد أن تكون الآية من باب الاكتفاء۔( روح المعاني في تفسير القرآن العظيم،آل عمران:26،ص:115،ج:3)
أصل التوحيد وما يصح الإعتقاد عليه يجب أن يقول آمنت بالله۔۔۔ والقدر خيره و شره من الله تعالى۔(الفقه الأكبر للإمام الأعظم أبو حنيفة،ص:23)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں