بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
مسلمان کو بغیر جنازہ کے دفن کرنا
سوال
میں نے ایک عیسائی عورت سے چھپ کر نکاح کیا جو بعد میں مسلمان ہوگئی لیکن اس کے گھر والوں کو نکاح کا اور مسلمان ہونے کاعلم نہیں تھا، کچھ عرصہ بعد یہ عورت بیمار ہو کر فوت ہو گئی، مجھے علم ہوا تو اس وقت میں شہر سے باہر تھاجب مجھے معلوم ہوا تو دیر ہو چکی تھی میں وہاں پہنچا تو اس کے خاندان والوں نے اپنی رسومات کر کے اس کی تدفین کا انتظام کر رکھا تھا، میں مصلحت کی وجہ سے خاموش رہا ، فوتگی اور تدفین وغیرہ نومبر 2020ء میں ہوئی ہے۔ اب گھر والوں کو نکاح اور اسلام کا پتہ چل چکا ہےلیکن لڑکی والے اس سے انکاری ہیں۔ اس عورت کی مسلمان ہونے کے باوجود بغیر نماز جنازہ کے تدفین کی گئی ہے، اس کا شرعاً کیا حل ہے؟
جواب
نماز جنازہ پڑھنا ہر مسلمان میت کاحق ہے اور اہل علاقہ کے ذمہ فرض کفایہ ہے، اگر کسی مسلمان میت کو بغیر جنازہ کے دفن کر دیا گیا تو اگرغالب گمان یہ ہو کہ لاش پھٹی نہیں ہوگی تو اس کی قبر پر نماز جنازہ پڑھی جائے گی اور اگر اس قدر پرانی ہوجانے کا گمان غالب ہوتو نمازِ جنازہ نہیں پڑھی جائے گی۔ ایسی صورت میں توبہ استغفار کرنا چاہیے۔
صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ عورت نے واقعۃً اسلام قبول کیا ہو اور متعلقین نے بغیر نماز جنازہ کے اس کو دفن کیا ہو تو اگر غالب گمان یہ ہے كہ اس کا جسم پھول کر ختم ہو چکا ہو گا تو اس صورت میں اس کی قبر پر نماز جنازہ نہیں پڑھی جائے گی بلکہ ایسی صورت میں توبہ استغفار کیا جائے تاہم اگر علاقہ کے ماہرین کے مطابق اتنے عرصے میں اس زمین میں جسم پھول کر ختم نہیں ہوتا تو پھر اس پر نماز جنازہ پڑھی جائے گی۔
وإن دفن الميت ولم يصل عليه صلى على قبره " لأن النبي عليه الصلاة والسلام صلى على قبر امرأة من الأنصار " ويصلى عليه قبل أن يفسخوالمعتبر في معرفة ذلك أكبر الرأي هو الصحيح لاختلاف الحال والزمان والمكان۔ (الهداية، فصل في الصلاة على الميت، ج:1،ص:90)
والصلاة على الجنازة فرض على الكفاية، تسقط بأداء الواحد، إذا كان هو الولي، وليس للقوم أن يعيدوا بعد ذلك۔ (المبسوط للسرخسي، باب الصلاة على الجنازة، ج:2، ص:126)
(وإن دفن) وأهيل عليه التراب (بغير صلاة) أو بها بلا غسل، أو ممن لا ولاية له (صلي على قبره) استحسانًا (ما لم يغلب على الظن تفسخه) من غير تقدير، هو الأصح.
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں