بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 20/10/2026

دارالافتاء

 

کالے کپڑے پہننا


سوال

کالے کپڑے پہننے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟بعض لوگ یہ کہتے ہیں  کہ کالے کپڑے شیعہ لوگ پہنتے ہیں اس لیے اس کا پہننا جائز نہیں؟

جواب

           واضح رہے کہ کالے کپڑے سے متعلق حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کی روایت ہے فرماتی ہےکہ ایک مرتبہ پیغمبر ﷺ گھر سے نکلے تو آپ ﷺ نے کالے رنگ کی چادر اوڑھ رکھی تھی اس سے معلوم ہوتا ہے  کہ فی نفسہ کالے کپڑے میں کوئی مضائقہ نہیں تاہم جہاں  کہیں  لوگ اسے خاص اہمیت کا درجہ دیتے ہوں یا مخصوص ایام میں  اس کے پہننے کو لازم سمجھتے ہوں جس کی شریعت میں  کوئی ثبوت نہ ہو تو جائز نہیں ۔

 

عن عائشة، قالت: «خرج النبي صلى الله عليه وسلم ذات غداة وعليه مرط من شعر أسود» : «هذا حديث حسن غريب صحيح» .(سنن الترمذي،باب ما جاء في الثوب الأسود،ج:5،ص:119)

وفي شرح الملتقى من فصل اللباس: ويستحب الأبيض، وكذا الأسود لأنه شعار بني العباس «ودخل - عليه الصلاة والسلام - مكة وعلى رأسه عمامة سوداء».(رد المحتار على الدر المختار،باب:باب الجمعة،ج:2،ص:150)


فتویٰ نمبر : 5028/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں