بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 21/10/2026

دارالافتاء

 

قربانی كا جانور تبديل كرنا


سوال

قربانی کے جانور نے بچہ دیا جب کہ اس میں  صاحب نصاب اور غیر صاحب نصاب دونوں  قسم کے لوگ شریک ہیں، اب سوال یہ ہے کہ کیا ایسے جانور کو تبدیل کرنے کی گنجائش ہے؟

جواب

              واضح رہے کہ اگر صاحب نصا ب اور غیر صاحب نصاب  لوگوں نے قربانی کے لیے جانور خریدا اور  قربانی سے پہلے  یہ جانور بچہ جنے تو ایسی صورت میں  اگرمذکورہ جانور اور اس  کےبچے  کو قربانی کے دنوں میں ذبحہ  کیا جائے  تو شرعاً صاحب نصاب اور غير صاحب  نصاب  دونوں  کی قربانی  ادا ہو جائیگی، البتہ اگر شرکا اسے تبدیل کرناچاہےتو صاحب نصاب کے لیے گنجائش ہے کیونکہ اس کے ذمے صرف  قربانی واجب ہے متعین جانور میں قربانی واجب نہیں،البتہ غير صاحب  نصاب آدمی جب ایک مرتبہ قربانی کی نیت سے جانور خریدے تو پھر جانور میں  تبدیلی نہیں کرسکتا،کیونکہ خریدنے سے وہ جانور قربانی کے لیے متعین ہوجاتا ہے۔

             صورت مسؤلہ کے مطابق اگر صاحب نصا ب اور غیر صاحب نصاب  لوگوں نے قربانی کے لیے جانور خریدا  ہو اور  قربانی سے پہلے  اس جانور نےبچہ جنا ہو، اور شرکا اس جانور کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو ایسی صورت میں صاحب نصاب کے لیے تبدیلی کی گنجائش ہے،لیکن غیر صاحب نصاب کے لیے  اس جانور کی تبدیلی جائز نہیں،تا ہم مذکورہ صورت میں مکمل جا نور غیر صاحب نصاب  شریک کی ملکیت میں نہیں ہے،اس لیے اگر صاحب نصاب شرکا اس کو فروخت کرلے تو غیر صاحب نصاب کو اس کے بقدر رقم  ادا کی جائےگی  اور وہ اس کو صدقہ کرے گا۔ البتہ اگر سب شرکا مل کرمذکورہ جانور کو بچے سمیت  ذبحہ  کرلے تو ایسی صورت میں دونوں کی قربانی  شرعاً ادا ہو جائیگی۔

 

وفي ظاهر الرواية يتعين للأضحية بالشراء؛ لأن الشراء من الفقير بنية الأضحية بمنزلة النذر عرفا، وعادة؛ لأنا لا نجد في العرف فقيرا اشترى شيئا للأضحية إلا ويضحي بها لا محالة فكان بها ملتزما۔(تبیین الحقائق،  کتاب الأضحية، ج:6، ص:478)

ولو كان غنيا مع تصريحهم بأنها واجبة في ذمته غير متعينة عليه، حتى جازله أن يبدلها بغيرها مع الكراهة۔ (ردالمحتار، كتاب الأضحية، ج:6، ص:333)


فتویٰ نمبر : 9178/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں