بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 27/10/2026 |
دارالافتاء
حضرات انبیاؑء کے متعلق توہین آمیز کلمات کہنا
سوال
اگر کوئی شخص کہے کہ چار شادیاں کرنا انبیاءؑ کی سنت مبارکہ ہے اس کے مقابلے میں دوسرا آدمی کہے ،جس کی پشتو میں تعبیر کچھ یوں ہے کہ"اللہ دے د اسے پیغمبرانوں کورونہ روان کڑی " ترجمہ ہےکہ "اللہ تعالی ٰ ایسے انبیاؑ کے گھروں کو ویران کر دے" نعوذباللہ ۔شرعا ایسےشخص کے لیے تجدید ایمان اور تجدید نکاح کا کیا حکم ہے؟ اور اگر وہ اپنی غلطی مانے ہے تو صرف استغفار اس کا جبیرہ ہو سکتا ہے یا نہیں ؟
جواب
شریعت مطہرہ نے مسلمان کے لیے چار تک شادیاں کرنے کی اجازت دی ہے لیکن عملی طور پرمخصوص چار عدد کی شادیاں انبیا ؑنے کی ہیں یا نہیں ؟اس حوالے سے نصوص میں کوئی روایت نہ مل سکی،البتہ امت کے حق میں چار عدد کی شادیوں کا جواز قرآن کریم کی طرح احادیث مبارکہ سے بھی ثابت ہے اس لیے اس پر سنت کا اطلاق ہو سکتا ہے۔تاہم کسی کے لیے جائز نہیں کہ انبیا ؑکے حق میں توہین آمیزکلمات کہہ دے کیونکہ شرعا یہ موجب کفر ہے ۔
لہٰذا صورت مسئولہ کے مطابق اگر مذکورہ شخص نے انبیا ؑکی شان میں پشتو زبان کے یہ الفاظ کہ" اللہ دے دا داسے پیغمبرانوں کورونہ روان کڑی" کہے ہو توعرف عام میں یہ توہین کے کلمات ہیں اس لیے ایسا شخص اپنی ایمان کی تجدید کرے اور اگر شادی شدہ ہو تو ساتھ تجدید نکاح بھی کرے صرف توبہ اور استغفار پر اکتفا نہ کرے۔
السب نوعان:دعاء و خبر،أمالدعاء فمثل أن يقول القائل لغيره:لعنه الله أو قبحه الله۔۔۔فهذا و امثاله سب للأنبياء ولغيرهم،وكذالك لو قال عن نبي:لا صلي الله عليه وسلم أو لارفع الله ذكره۔۔۔و نحو ذالك من الدعاء عليه بما فيه ضرر عليه في الدنيا أو في الدين أو في الاٰخرة(الصارم المسلول علیٰ شاتم الرسول صلی اللہ علیہ وسلم،للإمام ابن تیمیہ الحرانی ،أنواع السب و امثلۃ کل نوع و حکمہ،ص:538)
سئل عمن ينسب إلى الأنبياء الفواحش كعزمهم على الزنا ونحوه الذي يقوله الحشوية في يوسف - عليه السلام - قال: يكفر؛ لأنه شتم لهم واستخفاف بهم(الفتاویٰ الهنديه،باب احكام المرتدين،ج:2،ص:276)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 330
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 247
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 903
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 456
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 113
- کتاب النکاح | فتاوئ : 577
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 497
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 478
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 103
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 325
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1201
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 389
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں