بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
فروختگی کے بعد مبیع میں کمی کا پیدا ہونا
سوال
زیدنے بکر سے کہا کہ فلاں جگہ مشترکہ زمین میں 40کنال میری ملکیت ہے. آپ مجھے 50لاکھ روپے دےدو ،مشترکہ زمین کی تقسیم کے بعد میں آپ کو 40کنال زمین حوالہ کروں گا بکرنے روپےحوالہ کر دیے ،کچھ وقت بعد تقسیم میں زمین کم نکلی، اب بکر زید سے کم زمین کے عوض موجودہ قیمت وصول کرنا چاہتاہے اب سوال یہ ہے کہ کیا بکر کا زیدسے موجودہ قیمت کا مطالبہ کرنا جائزہے یا نہیں ؟
جواب
واضح رہے جب مذروعی اشیا(پیمائش کے ذریعے بیچی جانے والی اشیا) کی بیع ایک متعین مقدار کے ساتھ طے ہو جائے اور خرید وفروخت کے بعد وہ چیز كم نكلے تو مشتری کو اختیار ہے چاہے تو اس چیز كو كل قيمت كے ساتھ خریدلے یا چھوڑ دےاور اگروہ چیز زیادہ نکلے تو زیادتی مشتری کا حق ہوتا ہے بائع کا نہیں ،اس لیے کہ پیمائش مبیع کا ایک وصف ہے اور قیمت اصل کے مقابلے میں ہوتی ہے وصف کے مقابلے میں نہیں ۔البتہ جہاں کہیں وصف مقصود قرار دیا جائے تو اس وقت وہ وصف معتبر ہوگی لہذا اس کی وجہ سے ثمن میں کمی بیشی کرنا جائز ہے ۔
لہذا صورت مسئولہ کے مطابق اگر زید نے بکر کو مشترکہ زمین میں سے 40 کنال زمین کوفروخت کی ہواور اس کے عوض پچاس لاکھ روپے وصول کر لیے ہوں لیکن تقسیم کے بعد معلو م ہو جائے کہ فروخت کرنے والے کا زمین میں حصہ چالیس کنال سے کم ہےتو زمین میں کمی ایک وصف ہے تاہم40 کنال کہہ کر فروخت کرنا وصف کو اہمیت دینے کے مترادف ہے اس لیے مشتری کو اختیار ہے چا ہے تو اس چیز کو زمین کے بقدر ثمن سے خرید لے یا چھوڑ دے البتہ زمین کی مقدار سے جو زیاد ہ ثمن ادا کیا ہے چونکہ اس کے مقابلے میں زمین موجود نہیں تو وہ مشتری کا حق ہےاور بائع کے ذمے لازم ہے کہ اس اضافی رقم کو واپس کردے اور اس ميں بيع كے وقت اداشدہ قیمت کا اعتبار ہوگا۔
وإن وجدها أكثر من الذراع الذي سماه فهو للمشتري ولا خيار للبائع"؛ لأنه صفة، فكان بمنزلة ما إذا باعه معيبا، فإذا هو سليم "ولو قال بعتكها على أنها مائة ذراع بمائة درهم كل ذراع بدرهم فوجدها ناقصة، فالمشتري بالخيار إن شاء أخذها بحصتها من الثمن، وإن شاء ترك"؛ لأن الوصف وإن كان تابعا لكنه صار أصلا بإفراده بذكر الثمن۔(الهداية،كتاب البيوع،ج:3،ص:25)
وحاصل ما مر: أنه على قول أبي يوسف المفتى به لا فرق بين الكساد والانقطاع والرخص والغلاء في أنه تجب قيمتها يوم وقع البيع أو القرض لا مثلها، وفي دعوى البزازية۔(ردالمحتار علی الدرالمختار،کتاب البیوع،ج:7 ص:56)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں