بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 24/10/2026

دارالافتاء

 

میت کے والد اور بھائیوں کا دوبارہ جنازہ پڑھنا


سوال

 زینب کے شوہر نے زینب کا جنازہ پڑھ لیا۔ دوبارہ اِس کے والد اور بھائیوں کا جنازہ پڑھنا کیسا ہے؟

جواب

            واضح رہے جب کوئی عورت فوت ہو جائےاور اس کے والد، شوہر اور اولاد زندہ ہوں تو نماز جنازہ کی ولایت کا اولین حق میت کے والد کو حاصل ہوتا ہے۔تاہم  اگر میت کے قریبی ولی یعنی والد کے ہوتے ہوئے کسی اور نے جنازہ پڑھ لیا تو نمازِ جنازہ ہو جاتی ہےالبتہ والد کو دوبارہ نماز جنازہ پڑھنے کا اختیارہوتا ہے۔

            لہذا صورتِ مسئولہ میں  زینب کا ولئ اقرب اِس کا والد ہے۔اگر اس کے بغیر شوہر نے نماز جنازہ پڑھائی  ہے تو والدکو دوبارہ جنازہ پڑھنے کا اختیار حاصل ہے۔

 

ولو ماتت امرأة، ولها أب وابن بالغ عاقل وزوج فالأب أحق بها۔ (البحر الرائق، فصل السلطان أحق بصلاته، ج:2، ص:317)

(فإن صلى غيره) أي الولي (ممن ليس له حق التقدم) على الولي (ولم يتابعه) الولي (أعاد الولي) ولو على قبره إن شاء لاجل حقه لا لاسقاط الفرض، ۔۔۔(وإلا) أي وإن صلى من له حق التقدم كقاض أو نائبه أو إمام الحي أو من ليس له حق التقدم وتابعه الولي (لا) يعيد لانهم أولى بالصلاة منه. (الدر المختار على صدر رد المحتار، باب صلاة الجنازة، ج:3، ص:123)


فتویٰ نمبر : 9128/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں