بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 20/10/2026 |
دارالافتاء
ٹھيکیدار كا بل پاس كروانے كے ليے رشوت دينا
سوال
ایک شخص سرکاری ٹھیکےداری کا کام شروع کرنا چاہتا ہے مگر اس کام کے شروع کرنے کے بارے میں تذبذب کا شکار ہے کیوں کہ اس کا م میں عام طور پر یہ ہوتا ہے کہ گورنمنٹ پراجیکٹ میں ٹھیکےدار کو کنٹریکٹ ملنے کے بعد ہر بل پاس کر وانے کے لیے مختلف دفاتر میں جانا پڑتا ہے اور اس بل کو پاس کرنے کے لیے دفتر والے اپنا طے شدہ کمیشن لیتے ہیں اور نہ دینے کی صورت میں بل پاس نہیں ہوتا ،اب سوال یہ ہے کہ کیا دفتر والوں کا کمیشن لینا جائز ہے ؟اور کمیشن ناجائز ہونے کی صورت میں ٹھیکے داری کا کام شروع کرنا شرعاً کیسا ہے؟
جواب
واضح رہےکہ رشوت دے کر ناجائز اور غلط طریقے سے اپنے مقصد کو حاصل کرنا یا کسی صاحب حق کا حق چھیننا ایک عظیم جرم اور سخت گناہ ہے اس لیے ہر مسلمان کو رشوت دینے اور لینے سے اپنے آپ کو بچانا انتہائی ضروری ہے لیکن اگر کوئی شخص کسی عہدے یا چیز کا حقدار ہو اور رشوت کے بغیر اس کی وصولی ناممکن ہو تو فقہاےکرام کے ہاں ایسی حالت میں رشوت دے کر اپنے حق کے وصول کرنے کی گنجائش ہے البتہ رشوت لینے والے کے لیے یہ رقم لینا بہر حال ناجائز اور حرام ہے،اسی طرح اسلام ہر اس ملازم کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جو امانت داری کے ساتھ اپنا کام مقررہ وقت پر نبھائے اور اس میں ہر قسم کی کوتاہی سے باز رہے اور بغیر کسی لالچ اور خود غرضی کے احسن طریقے سے اپنا فریضہ سر انجام دے ۔
صورت مسؤلہ کے مطابق اگر گورنمنٹ پراجیکٹ میں ٹھیکےدار کو کنٹریکٹ ملنے کے بعد ہر بل پاس کر وانے کے لیے مختلف دفاتر میں طے شدہ کمیشن ادا کرنا پڑتا ہے اور نہ دینے کی صورت میں بل پاس نہیں ہوتا تو دفتر والوں کا کمیشن کے نام پر پیسے لینا رشوت کے زمرے میں آنے کی وجہ سے حرا م ہے کیوں کہ بل پاس کروانا ان کا فریضہ منصبی ہے جس کے بدلے وہ حکومت سے تنخواہ لیتے ہیں لہذا اگر ٹھیکےدار اس بل کا مستحق ہو اور بغیر رشوت کے اس کا بل پاس نہ ہوتا ہوتو بامرِمجبوری ایسی حالت میں رشوت دے کر اپنے حق کے وصول کرنے کی گنجائش ہے البتہ رشوت لینے والے کے لیے لینا بہر حال ناجائز اور حرام ہے۔جب کہ ٹھیکیداری ایک مباح کام ہے اصول اور دیانت داری سے کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں تا ہم اگر کہیں کام کرنے میں اس بری خصلت کے ارتکاب کرنے سے چھٹکارا نہ ہو تو بہتر یہی ہے کہ اس کی جگہ دوسرا جائز کاروبارشروع کیا جائے ۔
ومنها إذا دفع الرشوة خوفا على نفسه أو ماله فهو حرام على الآخذ غير حرام على الدافع، وكذا إذا طمع في ماله فرشاه ببعض المال ومنها إذا دفع الرشوة ليسوي أمره عند السلطان حل له الدفع ولا يحل للآخذ أن يأخذ۔(البحرالرائق، أخذ القضاء بالرشوة،ج:6،ص:285)
دفع المال للسلطان الجائر لدفع الظلم عن نفسه وماله ولاستخراج حق له ليس برشوة يعني في حق الدافع ۔(رد المحتار على الدر المختار،كتاب الحظر والإباحة،ج:9،ص:607)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 328
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 244
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 892
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 574
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 49
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 59
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 476
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 176
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 410
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 152
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 62
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 322
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1192
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں