بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
طلاق کو جماع پر معلق کرنا
سوال
ایک شوہر نے پہلے دو طلاق رجعی دی ہیں اور اب تیسری بار یہ ہوا کہ اس کی بیوی جماع کے لیے تیار نہ ہوتی تھی 10منٹ تک چھیڑ چھاڑ کرنے کے بعدشوہر نے اپنی بیوی سے غصہ میں یہ کہا ہے کہ(کہ بیا ماتا رانزدے شوے نو تہ پہ ما طلاقہ ئے)یعنی اگر پھر میرے قریب ہوئی تو تو مجھ پر طلاق ہوگی، شوہر کا کہنا ہے کہ قربت سے میری مراد جماع تھی، نیز اس سے فی الوقت بیوی پر پریشر ڈالنا مقصود تھا یہ میرے گمان میں بھی نہ تھا کہ طلاق ہمیشہ کے لیے جماع پر معلق ہو ورنہ یہ ایک طلاق باقی تھی تو پھر ہمیشہ کے لئے بغیر جماع کے بیوی رکھنے کا کیا مطلب۔ حضرات میری سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ یہ یمین فور کے زمرے میں آتا ہے کہ نہیں؟
جواب
جب طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کیا جائے تو اس شرط کے پائے جانے سے طلاق واقع ہو جاتی ہے لیکن اگر شوہر کی باتوں میں قرائن سے یہ معلوم ہوتا ہو کہ اس نے خاص وقت میں شرط کے پائے جانے کے ساتھ طلاق کو معلق کیا ہے تو پھر یہ یمینِ فور ہوگی اور اسی وقت میں شرط پائے جانے کے ساتھ خاص ہوگی۔
لہذا صورتِ مسئولہ میں بیان کے مطابق شوہر دو طلاق پہلے دے چکا ہےتو اگر اپنے اس قول"کہ بیا ماتا رانزدے شوے نو تہ پہ ما طلاقہ ئے "میں اس کی مراد ہمیشگی کی ہو کہ جب بھی بیوی سے جماع كيا تو طلاق ہے تو اس صورت میں بیوی کے ساتھ جب بھی جماع کرے گا تو تیسری طلاق واقع ہو کر عورت اس کے لیے مغلظہ ہو جائے گی لیکن اگر شوہر کی مراد ہمیشگی نہ ہو بلکہ فی الوقت اس نے بیوی کے ساتھ جماع پر طلاق کو معلق کیا ہو تو پھر یہ یمینِ فور ہوگی اور صرف اسی وقت کے ساتھ خاص ہوگی۔
وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق ولا تصح إضافة الطلاق إلا أن يكون الحالف مالكا أو يضيفه إلى ملك۔ (الفتاوى الهندية، الفصل الثالث في تعليق الطلاق، ج:1 ، ص:457)
(وشرطه للحنث في) قوله (إن خرجت مثلا) فأنت طالق أو إن ضربت عبدك فعبدي حر (لمريد الخروج) والضرب (فعلة فورا) لان قصده المنع عن ذلك الفعل عرفا، ومدار الايمان عليه، وهذه تسمى يمين الفور تفرد أبو حنيفة رحمه الله بإظهارها ولم يخالفه أحد۔ (الدر المختار على صدر رد المحتار، باب اليمين في الدخول و الخروج والسكنى والإتيان والركوب و غير ذلك، ج:5، ص:553)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں