بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 20/10/2026

دارالافتاء

 

نظر بد سے بچنے کے لیے مختلف تدابیر اختیا ر کرنا


سوال

میرا تعلق دیہات سے ہے  اور دیہات کے لوگ تو مختلف رسوم میں مبتلا ہوتے ہیں ۔لیکن ہمارے گاوں میں لوگ گھروں کے چھتوں  پر  کالا جھنڈا لٹکا دیتے ہیں اسی طرح  بعض گھروں کے چھتوں پر جانور کا سینگ بھی رکھا ہوتا ہے اور اس سے مقصود نظر بد سے حفاظت ہوتی ہے شرعا اس کی کیا حقیقت ہے؟

جواب

            شریعت کی رو سے نظر کا لگ جانا ایک حقیقی امر ہے۔ لہذا  مکان ،کھیت اور باغ وغیرہ کو نظر بد سے بچانے کے لیے کوئی ایسی تدبیر  اختیا ر کرنا جس سے دیکھنے والے کی توجہ میں خلل واقع ہو جائے اور وہ چیز نظر بد سے بچ جائے ، جائز ہے بشرط یہ کہ ان تدابیر کے موثر حقیقی ہونے کا عقیدہ نہ ہو ۔

            صورت مسئولہ کے مطا بق نظر بد سے بچنے کے لیے گھروں کے  چھتوں پر  کالا جھنڈا ،جانور کا سینگ یا  کوئی اور چیز لٹکانا  تا کہ دیکھنے والے کی نظر ہٹ جا ئے اس میں کوئی مضائقہ نہیں ، البتہ اس کو دفع مضرت میں موثر حقیقی جاننا جائز نہیں۔

 

لا بأس بوضع الجماجم في الزروع والمبطخة لدفع ضرر العين عرف ذلك بالآثار۔(الفتاوي الهندية كتاب الكراهية،الباب الثامن عشر في التداوي والمعالجات،ج5،ص:411)


فتویٰ نمبر : 5010/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں