بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
بلڈنگ کے شیئرز بنا کر بیچنا اور پھر شریک سے کرایہ پر لینا
سوال
ہم HYPER MALL کے نام سے ایک عمارت تعمیر کر رہے ہیں جس کے کچھ حصے کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور باقی پر تعمیراتی کام جاری ہے ، مذکورہ عمارت کا ذریعہ آمدن ماہانہ کرایہ ہوگا اور مختلف کاروباری اداروں سے کرایہ کے معاہدے ہوں گے، مذکورہ عمارت کے 1700 شیئرز بنائے گئے ہیں جس میں ایک شئیر کی قیمت کی ادائیگی پر شیئر ہولڈر HYPER MALL کے مالک کے ساتھ کرایہ کا معاہدہ کرے گا، جس کے بعد HYPER MALL والے سہولیات وغیرہ فراہم کرکے سارے فلور کو مختلف برانڈز کو کرایہ پر دیں گے، کیا شرعا یہ معاملہ جائز ہے؟ نیز مالک اپنے شیئر کو بیچ سکے گا جس کا پہلا حقدار HYPER MALL کا مالک ہوگا اور پوری عمارت کی قیمت بڑھنےکے ساتھ ساتھ شیئر ہولڈرز کے شیئرز (حصص) کی قیمت بھی بڑے گی۔ کیا مذکورہ بالا معاملہ شرعی نقطہ نظر سے درست ہے یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ مبیع کے حصے بنا کر اسے متعدد افراد پر بیچنا اس طور پر کہ ہر ایک اس مبیع کے ہرہر جزء میں اپنے حصے کے بقدر شریک ہو فقہاء کی اصطلاح میں بیع المشاع کہلاتا ہے جو کہ جائز ہے۔ اسی طرح سے ایک شریک کا دوسرے شریک سے اس کا حصہ کرایہ پر لینا بھی جائز ہےالبتہ اجارہ کی شرط پر بیع کرنا درست نہیں تاہم اس بات کو اگر شرط نہ ٹہرایا گیا ہو ، بلکہ صرف وعدہ کے طور پر ذکر کیا گیا ہو تو جائز ہے۔ اسی طرح کرایہ پر لیا ہوا مکان یا دکان وغیرہ آگے کسی اور کو کرایہ پر دینا بھی جائز ہے اور جب پہلے کرایہ دار نے اس میں اضافی مراعات شامل کرکے کرایہ پردیا ہو تو پھر اضافی کرایہ بھی وصول کرنا جائز ہوگا۔ اس کے علاوہ شیئرز مالکان، اگر اپنا حصہ بیچنا چاہیں توبیچ سکتے ہیں جس کے خریدنے کا پہلا حق عمارت میں اس کے ساتھ جو شرکا ہیں ان کا ہوگا۔
صورت مسئولہ میں مذکورہ عمارت کے شیئرز بناکر بیچنا درست ہے البتہ بیع میں یہ شرط نہ لگائی جائے کہ مالک ہی کو دوبارہ کرایہ پر دیا جائے گا اور بیع کامعاملہ طے ہونے کے بعد اگر مالک کرایہ پر لے کر اس میں اضافی سہولیات فراہم کر کے آگے کسی کو زیادہ کرایہ پر دے تو یہ جائز ہے اسی طرح عمارت کے شیئرز خریدنے والے چونکہ عمارت میں حصہ دار بن جاتے ہیں اس لیے جب بھی عمارت کی قیمت بڑھے گی تو ان کے حصہ کی قیمت بھی زیادہ ہوگی ، اس کے علاوہ جب بھی شیئرز مالکان اپنے حصوں کو بیچنا چاہیں تو خریدنے کا پہلا حق ان شرکاکا ہوگا جو ان کے ساتھ عمارت میں شریک ہیں۔
بخلاف المشاع؛ لأن المشاع محل للتملك ولهذا يجوز بيع المشاع.(الجوهرة النيرة، كتاب الهبة، ج:1، ص:326)
بيع المشاع جائز لا رهنه. (تنقيح الفتاوى الحامدية، كتاب الرهن، ج:6، ص:469)
وأجمعوا أنه لو آجر من شريكه يجوز سواء كان مشاعا يحتمل القسمة أو لا يحتمل وسواء آجر كل نصيبه منه أو بعضه كذا في الخلاصة. (الفتاوى الهندية، كتاب الإجارة، الباب السادس، ج:4، ص:448)
أن الشريك أحق بالشفعة من صاحب الطريق؛ لأن الشريك في عين العقار أحق من الخليط. ( بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع، كتاب الشفعة، سبب ثبوت حق الشفعة، ج:5، ص:9)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں