بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
بیع الوفا کا حکم
سوال
زید پلاٹ بیچنے کا کاروبار کرتا ہے۔ اس نے کسی شخص کے ہاتھ اس شرط پر پلاٹ بیچے کہ چھ ماہ کے اندر اندر وہ لی گئی رقم پر متعین اضافہ کرکے پیسے واپس کرے گا اور اپنے پلاٹ واپس لے گا۔ معاہدے کے دفعات مندرجہ ذیل ہیں۔ ١۔ معاہدہ چھ ماہ کے عرصہ کیلئے ہوگا۔ ٢۔ فی مرلہ قیمت ایک لاکھ ایک ہزار(101,000)روپے رکھی گئی۔ ٣۔ چھ مہینے بعد زید ایک لاکھ آٹھ ہزار (108,000) روپے فی مرلہ کے حساب سے پلاٹ واپس خریدے گا ۔ ۴۔ اگر وہ شخص چھ مہینے سے پہلے پیسے مانگتا ہے تو ایک لاکھ آٹھ ہزار (108,000) روپوں کی بجائے ایک لاکھ چھ ہزار(106,000) روپے فی مرلہ کے حساب سے پیسے دیے جائیں گے۔ ۵۔ اگر زید معاہدہ کے مقررہ وقت تک پیسے ادا نہ کر سکے تو دو ہزار (2,000) روپے فی مرلہ ہر مہینے اضافہ ہوتا رہے گا۔ جو کے پہلے ایک لاکھ آٹھ ہزار(108,000) روپے رکھی گئی تھی۔ کیا یہ معاہدہ شرعی اعتبار سے جائز ہے؟ اگر نہیں تو تفصیلی فتویٰ دے دیں۔ اور اس صورتحال میں جائز معاہدہ کیا ہوگا؟
جواب
اگرکوئی شخص کسی پر کوئی چیز اس شرط کے ساتھ فروخت کرے کہ کچھ وقت بعد وہی چیز خریدار واپس اس فروخت کنندہ پر فروحت کرے گا تو فقہی اصطلاح میں اس کو بیع الوفا کہا جاتا ہے،بیع بالوفا میں خریدار خریدی ہوئی چیز کا مالک نہیں بنتا بلکہ وہ چیزخریدار کے پاس رہن کے طور پر ہوتی ہےاور خریدار کی طرف سے دی گئی رقم فروخت کنندہ کے ذمے قرض شمار ہوتی ہے۔
صورت مسئولہ میں جو شخص پلاٹ اس شرط کے ساتھ فروحت کرتا ہے کہ چھ مہینوں کے بعد اپنا پلاٹ واپس لیکر متعین اضافہ کے ساتھ خریدار کو اپنی رقم لوٹائے گا تو یہ قرض پر نفع دینے کی ایک شکل ہے اور قرض پر نفع سود کے زمرے میں شامل ہونےکی وجہ سے حرام ہے اس لیے مذکورہ کاروبار شرعانا جائز ہے۔
"العبرة في العقود للمقاصد والمعاني لاللألفاظ والمباني ولذا يجري حكم الرهن في البيع بالوفاء"
يفهم من هذه المادة أنه عند حصول العقد لا ينظر للألفاظ التي يستعملهاالعاقدان حين العقد بل إنما ينظر إلى مقاصدهم الحقيقة من الكلام الذي يلفظ به حين العقد لأن المقصودالحقيقي هوالمعنى وليس اللفظ ولاالصيغة۔۔۔مثال ذالك:بيع الوفاء،فاستعمال كلمة البيع فيه التي تتضمن تمليك المبيع للمشتري أثناءالعقد لايفيد التمليك لأنه لم يكن مقصودا من الفريقين بل المقصود به إنما هو تأمين دين المشتري المترتب في ذمة البائع وابقاءالمبيع تحت يدالمشتري لحين وفاءالدين ولذالك لم يخرج العقد عن كونه عقد رهن فيجري به حكم الرهن ولا يجري حكم البيع(دررالحكام شرح مجلة الأحكام،القواعد الكلية،المادة:3،ج:1،ص:21)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں