بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
انشورنس کرانے والے ایپ میں اکاونٹ بنانا
سوال
ایک موبائل ایپ ہے جس کا نام ترٹل منٹ پرو ( turtle mint Pro)ہے جس کے اندر کئی ساری انشورنس کمپنیاں جڑی ہوئی ہیں اس ایپ کے ذریعے سے اس میں جڑی ہوئی کمپنیوں میں لائف انشورنس ،کار اور بائیک وغیرہ کے انشورنس کیے جاتے ہیں میں نے بھی اس موبائل ایپ پر اکاؤنٹ بنایا ہوا ہے میں اس سے کسی کا انشورنس تو نہیں کرتا اور نا ہی کبھی کرنے کا ارادہ ہے لیکن اس ایپ میں پیر، بدھ اور ہفتہ کے دن سوال وجواب مقابلہ ہوتا ہے جس میں انشورنس سے متعلق چھ سوال ہوتے ہیں جو ان کا صحیح جواب دیتا ہے اُسے بطور انعام 50 سے لیکر 200 روپیہ تک کے پوائنٹس ملتے ہیں جو ایک مہینہ بعد اکاؤنٹ میں آ جاتے ہیں تو کیا یہ کمائی صحیح ہے اور اگر یہ نا جائز ہے تو میں نے اب تک اس ایپ سے جو کمائی کی ہے اس کا کفارہ کیا ہوگا اور دوسری بات یہ کہ میں نے اس ایپ کے بارے میں دوسرے لوگوں کو بتایا بھی ہے وہ بھی اس سے کمائی کر رہے ہیں تو کیا ان گناہ بھی مجھے ہی ہوگا ایسی حالت میں مجھے کیا کرنا چاہیے؟
جواب
واضح رہے کہ انشورنس کمپنی کی بنیاد سوداور جوا پر ہے جو قرآن وحدیث کے صریح نصوص کے مطابق حرام وناجائز ہیں نیز جس کی آمدنی حرام ہو اس سے انعام لینا اور اس کا استعمال کرنا جائز نہیں۔
لہذا صورت مسئولہ کے مطابق ایسے موبائل ایپ میں اکاونٹ بنانا جس میں مختلف انشورنس کمپنیاں جڑی ہوئی ہوں اور لوگوں کا انشورنس کراتےہوں جائز نہیں ،نیز اس ایپ کی آمدنی چونکہ حرام ہے اس وجہ سے اس سے انعام وصول کرنا بھی جائز نہیں تاہم اگر کسی نے بطور انعام ایسے پیسے لیے ہوں تو بلا نیت ثواب صدقہ کرے اور آئندہ ایسے ایپ کا استعمال نہ کرے اور جن لوگوں کواس ایپ کے استعمال کے بارے میں بتایا ہے تو ان کو بھی اس ایپ کے استعمال سے روکے اگر وہ رکنا نہیں چاہتے تو اللہ تعالی سے معافی مانگا کرے امید ہے کہ اس سے اس کی تلافی ہو جائے گی۔
عن جابر، قال: «لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا، ومؤكله، وكاتبه، وشاهديه»، وقال: «هم سواء».(صحيح مسلم،باب لعن آكل الربا ومؤكله،ج:3،ص:1219)
آكل الربا وكاسب الحرام أهدى إليه أو أضافه وغالب ماله حرام لا يقبل، ولا يأكل ما لم يخبره أن ذلك المال أصله حلال ورثه أو استقرضه، وإن كان غالب ماله حلالا لا بأس بقبول هديته والأكل منها، كذا في الملتقط.(الفتاوى الهندية،الباب الثاني عشر في الهدايا والضيافات،ج:5،ص:343)
والسبيل في المعاصي ردها وذلك هاهنا برد المأخوذ إن تمكن من رده بأن عرف صاحبه وبالتصدق به إن لم يعرفه ليصل إليه نفع ماله إن كان لا يصل إليه عين ماله.(الفتاوى الهندية،الباب الخامس عشر في الكسب،ج:5،ص:349)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں