بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 13/08/2026

دارالافتاء

 

کارخانے کا مصطفی نام رکھنا


سوال

ایک شخص نے اپنے بچے کا نام مصطفی رکھا، بعد میں جب اس نے کارخانہ بنانا چاہا تو انہوں نے کارخانے کا نام بھی "مصطفی" یعنی بیٹے کے نام پر رکھ دیا، اب کارخانے کا نام "مصطفی سٹیل" ہے، اس کارخانے کے پراڈکٹس یعنی سریا وغیرہ پر بھی مصطفی نام درج ہوتا ہے، اور کارخانہ بھی آج کل اسی نام سے مشہور ہوچکاہے، اب کارخانے کے مالک کو لوگ کہتے ہیں کہ اس نام کی وجہ سے آپ توہین کے مرتکب ہو رہے ہیں، کیونکہ یہ ایک نبوی نام ہے اور یہ زمین پر پڑا رہتا ہے، برائے مہربانی شریعت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں؟

جواب

        مصطفی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کانام ہے،تاہم کسی شخص کا اپنے بیٹے کا نام مصطفی رکھنا درست ہے نیز پھر یہی نام بیٹے کی وجہ سے کمپنی یا بلڈنگ کا رکھنا بھی جائزہے،البتہ پراڈکٹس کے لیبل،نشریاتی کارڈ،پیڈاور دیگر متعلقہ چیزوں پرمصطفی نام کے علاوہ کو ئی اور نشان وغیرہ لگایا جائےتاکہ بے ادبی کا جو اندیشہ ہے وہ ختم ہوجائے ۔

 

وسمّاه مصطفى فقال: اللَّهُ يَصْطَفِي مِنَ الْمَلائِكَةِ رُسُلًا وَمِنَ النَّاسِ الآية،الاصطفاء: الاختيار من الصفوة، وهي الخلاصة، ومنه قوله تعالى: وَإِنَّهُمْ عِنْدَنا لَمِنَ الْمُصْطَفَيْنَ الْأَخْيارِ، وقال تعالى: إِنَّهُ مِنْ عِبادِنَا الْمُخْلَصِينَ، قال السيوطي عند ذكر اسم المصطفى: هو من أشهر أسمائه صلى الله عليه وسلم، قال: روى مسلم حديث: إن الله اصطفى من ولد إبراهيم إسماعيل ... الحديث، وفيه: واصطفاني من بني هاشم، اه. ولم يستدل على ذلك من القرآن.(شرف المصطفى،باب ذكر اسماء رسول الله صلى الله عليه وسلم،ج2،ص:56)


فتویٰ نمبر : 5007/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں