بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 25/10/2026 |
دارالافتاء
عیب دار قربانی میں فقرا اور اغنیا کی شرکت
سوال
اگر قربانی کے جانور میں سات افراد شریک ہو جائیں جن میں سے پانچ مالدار اور دو فقیر ہوں اور قربانی کے ایام کے قریب وہ جانور اس طرح معیوب ہو جائے کہ قربانی کا اہل نہ رہ جا ئے تو وہ جانور چونکہ مالدار کے حق میں متعین نہیں ہے اور فقرا کے حق میں متعین ہو چکا ہے ، اس میں چونکہ روح ہے جو تقسیم نہیں ہو سکتی لہذا اس مسئلے کا شرعی حل کیا ہے ؟
جواب
شرعی نقطہ نظر سے قربانی کے جانور کے لیے عیوب فاحشہ سے پاک ہونا ضروری ہے اس سلسلے میں قاعدہ یہ ہے کہ جس عیب سے جانور کی کوئی مخصوص منفعت یا خوبصورتی بالکل ختم ہو جائے تو اس عیب کے ہوتے ہوئے قربانی درست نہ ہو گی اوراگرعیب اس درجے کا نہ ہو تو قربانی جائز ہو گی ۔ البتہ ان عیوب سے مالداروں کی قربانی پر اثر پڑے گا ، جہاں تک فقرا کی بات ہے تو ان کے لیے عیب دار جانوروں کی قربانی بھی جائز ہے اس لیے کہ ان پر شریعت کی طرف سے قربانی واجب نہیں۔
لہذا صورت مسئولہ کے مطابق قربانی کے جانور میں موجود پانچ مالدار شرکاکے حق میں یہ معیوب قربانی جائز نہیں ان پر دوسرے صحیح جانور کی قربانی کرنا ضروری ہے ، البتہ دو سرے غریب شرکا کے حق میں اس عیب دار جانور کی قربانی بھی جائز ہے، تا ہم چونکہ یہ جانور فقرا اور اغنیا کے مابین مشتر ک ہے تو اگر مالدار بھی اس جانور کی قربانی پر راضی ہیں تو غربا کی طرف سے وجوبا اور اغنیا کی طرف سے استحبابی طور پر ادا ہو جائے گی البتہ اگر اغنیا راضی نہ ہوں تو چونکہ مکمل جانور غربا کی ملکیت میں نہیں ،لہذا اس کو فروخت کر کے اغنیا کے حصوں کے بقدر رقم واپس کر دی جائے اور غربا کے حصوں کو صدقہ کر دیا جائے۔
(وأما صفته) : فهو أن يكون سليما من العيوب الفاحشة۔۔۔ ولو اشترى أضحية وهي صحيحة العين، ثم اعورت عنده وهو موسر أو قطعت أذنها كلها أو أليتها أو ذنبها أو انكسرت رجلها فلم تستطع أن تمشي لا تجزي عنه، وعليه مكانها أخرى بخلاف الفقير، وكذلك لو ماتت عنده أو سرقت۔۔۔ ثم كل عيب يمنع الأضحية ففي حق الموسر يستوي أن يشتريها كذلك أو يشتريها وهي سليمة فصارت معيبة بذلك العيب لا تجوز على كل حال۔ (الفتاوی الهندية،كتاب الاضحية، الباب الخامس في محل اقامة الواجب، ج:5،ص299،297)
يتعين للأضحية بالشراء؛ لأن الشراء من الفقير بنية الأضحية بمنزلة النذر عرفا، وعادة؛ لأنا لا نجد في العرف فقيرا اشترى شيئا للأضحية إلا ويضحي بها لا محالة فكان بها ملتزما۔(تبيين الحقائق،كتاب الاضحية،ج:6،ص478)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں