بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
لا علمی کی بنا پر مزنیہ کی بیٹی سے نکاح کرنا
سوال
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زیدنے ایک عورت سے زنا کیا اور اس عورت کی ایک لڑکی تھی جس سے زید محبت کرنے لگا تھا اور پھر بعد میں اسی لڑکی سے نکاح بھی کرلیا اب زید کے اس لڑکی سے دو بچے ہیں ایک تین سال کی بچی ہے اور ایک چھ ماہ کا بیٹا ہے تو کیا یہ نکاح درست ہوگا اور ان بچوں کا نسب کیسےہوگا ۔جبکہ زید نے اسی لڑکی کی ماں سے زنا کیاتھا لڑکی سےنکاح کرنے سے پہلے، ابھی زید کو اس مسئلہ کے متعلق کچھ علم ہوا کہ جس عورت سے زنا ہوجائے اس کی لڑکی سے نکاح نہیں ہوسکتا کیا یہ درست ہے؟ اگر نہیں ہوسکتا تو اب جب اس لڑکی سے شادی ہو کر قریب چار سال ہوگئے اور دو بچے بھی ہیں ( اور زید اور اس کی بیوی بچے سب الحمدللہ اپنی زندگی میں خوش ہیں) لیکن زید کو اس مسئلہ کا علم نکاح سے پہلے نہیں تھا تو اب زید اس مسئلے سے کیا کرے اس مسئلہ کو لیکر زید بہت پریشان اور اپنے اس بدعمل سے بہت شرمندہ ہے کہ یہ تو بہت بڑا گناہ ہواتھا مجھ سے، برائے کرم اس پر رہنمائی فرمائیں.
جواب
فقہی نقطہ نظر سے زنا کرنے سے مرد وعورت کے درمیان حرمت مصاہرت ثابت ہوجاتی ہے جس کے تحت زانی اور مزنیہ کے اصول وفروع ایک دوسرےپر حرام ہوجاتے ہیں ،لہذا اس ضابطہ کے تحت صورت مسؤلہ میں جس عورت سے زنا کیا تھا،اس کی بیٹی سے لا علمی کی بنا پر کیا گیا نکاح ،نکاح فاسد ہے جس کی وجہ سے مرد پر لازم ہے کہ بیوی کو فوری طور پرجدائی کے الفاظ (طلاق وغیرہ )کہہ کر جدا کردے،البتہ اس نکاح کے نتیجے میں پیدا شدہ بچے اسی شخص سے ثابت النسب ہیں اور بیوی پر جدائی کے بعد عدت بھی لازم ہوگی۔
فمن زنى بامرأة حرمت عليه أمها وإن علت وابنتها وإن سفلت.(الفتاوی الهنديه،كتاب النكاح ،الباب الثالث في بيان المحرمات،ج:1،ص:339)
(ويجب مهر المثل في نكاح فاسد بالوطئ)... (وتجب العدة بعد الوطئ)... (ويثبت النسب) احتياطا. (الدرالمختارعلی صدر رد المحتار،کتاب النکاح،باب المهر،ج:4،ص:274،276،277)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں