بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
کورونا کی وجہ سے حج پر نہ جانے سے فرضیت کا سقوط
سوال
ایک آدمی نے کوروناسے پہلے حج کے لیےبینک میں رقم جمع کیا لیکن حج آنے سے پہلے ہی حج پر پابندی لگ گئی تھی اور وہ حج پر نہ جاسکا اب اس کی وہ رقم توابھی تک بینک میں جمع ہے لیکن حج آٹھ لاکھ کا ہوگیا ہے اور اس کے پاس مزید پیسے بھی نہیں ہیں اب اس صورت میں اس پرحج فرض ہے یا نہیں؟
جواب
شریعت نے حج کی فرضیت کے لیے استطاعت کو شرط قرار دیا ہے ، اور استطاعت سے مراد محض مال کی فراہمی نہیں بلکہ غیر مکی کے لیے اس کے ساتھ ساتھ عملی طور پر سواری وغیرہ پر قادر ہونا بھی اس میں داخل ہے جب تک سواری میسر نہ ہوسکے تب تک آدمی صاحب استطاعت نہیں کہلاتا ، موجودہ حالات میں حج اخراجات فراہم ہونے کے ساتھ ساتھ سرکاری طور پر ویزہ ملنا بھی استطاعت میں داخل ہے لہذا اپنی طرف سے حج درخواست دینے کے بعد جب کورونا جیسی وبا کی وجہ سے اس کا جانا ممکن نہ ہوا تو ایسا شخص سواری پر قادر شمار نہیں ہوگا ۔لہذا اگر اگلے سال حج کے ایام داخلہ کےوقت میں بینک كے اخراجات بڑھنے کی وجہ سے موجودہ حج اخراجات کے لیے کافی نہ ہو تو ایسی صورت میں جب تک دوبارہ حج کے اخراجات کی رقم فراہم نہ ہوجائے اس وقت تک اس پر حج فرض نہیں ہے ۔البتہ اگر اس شخص کو کسی زمانے میں حج ادا کرنے کی قدرت حاصل ہوگئی تھی لیکن استطاعت کےباوجود حج ادا نہیں کیا تھا اور بعد میں استطاعت نہ رہا یااستطاعت رکھنے کے باوجودکسی رکاوٹ سے حج پر نہ جاسکا تو اس کے ذمہ فرض حج باقی ہوگا۔
وإنما فسر النبي - صلى الله عليه وسلم - الاستطاعة بالزاد، والراحلة لكونهما من الأسباب الموصلة إلى الحج لا لاقتصار الاستطاعة عليهما.(ألا ترى) : أنه إذا كان بينه، وبين مكة بحر زاخر لا سفينة ثمة، أو عدو حائل يحول بينه، وبين الوصول إلى البيت لا يجب عليه الحج مع وجود الزاد، والراحلة فثبت أن تخصيص الزاد، والراحلة ليس لاقتصار الشرط عليهما بل للتنبيه على أسباب الإمكان۔(بدائع الصنائع،كتاب الحج ،فصل في شرائط فرضيته،ج:3،ص:51)
لو ملك ما به الاستطاعة ۔۔۔ فلم يحج حتى افتقر حيث يتقرر الحج في ذمته دينا عليه (الفتاوی الهندية، کتاب المناسک،الباب الاول فی تفسیر الحج۔۔۔،ج:1،ص:280)
السادس: الاستطاعة وهي القدرة علي زاد يليق بحاله ولو لمكي ملكا لابالاباحة وعلي راحلة مختصة به لغير مكي ومن حولها بالملك اوالاجارة لا بالاباحة اوالاعارة ۔(غنيةالناسك، ص: 17)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں