بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 15/08/2026

دارالافتاء

 

ہاؤسنگ اسکیم کے تحت بینک کے ذریعے گھر خریدنا


سوال

حکومت پاکستا ن کی جانب سے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کےتحت بینک کے ذریعہ گھر خریدنا کیسا ہے؟

جواب

             شریعت مطہرہ کی رو سے قرض کا اس طرح معاملہ کرنا کہ جس میں مقروض پر  واپسی  کے وقت   اضافی رقم دینےکی شرط بھی ہو یہ سود ہونے کی  جائز نہیں ۔

             صورت مسؤلہ میں ہماری معلومات کے مطابق حکومت پاکستان  کی طرف سے "نیا  پاکستان ہاؤسنگ سکیم"کے تحت بینک   سے ملنے والی رقم سودی قرضہ ہے جس پر متعین فیصدپرسود لاگو ہوتا ہے،لہذا اس کے  تحت گھرخریدنا جائز نہیں  ۔

 

قال الله تعالی: وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا۔(البقرة:275)

قال:( كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر۔(ردالمحتارعلي الدرالمختار،كتاب البيوع،باب المرابحة و التولية،ج:8،ص:295)


فتویٰ نمبر : 3131/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں