بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

ہوٹل میں کھانے کے لیے نقاب اتارنا


سوال

آج کل ہوٹلوں میں پر دے کا انتظام نہیں ہوتا  اگر لڑکی نے مکمل نقاب کیا ہو  اور کھانا کھاتے وقت نقاب اتار دے  تو یہ  عورت گناہ گار ہوگی یا نہیں؟

جواب

             واضح رہے کہ  عورت کے لیےغیر محرموں سے  پر دہ کرنا ضروری ہے ،کیونکہ قران و حدیث میں عورت کے لیے غیر محرموں سے پردہ کرنے کاحکم آیا ہے،نیز عورت کو حکم ہے کہ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلے ،تاہم ضرورت کے تحت پردہ کے ساتھ گھر سے نکلنے کی گنجائش ہے۔

           صورت مسؤلہ میں بلا ضرورت ہوٹلوں میں جانا خاص کربغیر کسی محرم کے یا جہاں پر ردے کا انتظام نہ ہو جائز نہیں ،البتہ اگر اپنے محارم کے ساتھ کسی ضرورت کی وجہ سےایسے ہوٹل میں کھانے کے لیےجائے جہاں پر دے کا اہتمام نہ ہو اور غیر محرموں کے ساتھ  میل جول  نہ ہو تو شرعی اعتبار سے اس میں گنجائش پائی جاتی ہے۔

 

قال الله تعالی :وَقَرْنَ فِي بُيُوتِكُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْأُولَى۔الأحزاب:33

كذا في شرح المنية قال مشايخنا تمنع المرأة الشابة من كشف وجهها بين الرجال في زماننا للفتنة۔)البحر الرائق،كتاب الصلاة،باب الشروط الصلاة،ج:1 ،ص:470)


فتویٰ نمبر : 5034/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں