بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

جماعت کثیرہ کی مقدار


سوال

اگر امام کی آواز مقتدیوں کو بغیر لاؤد سپیکر کے پہنچ رہی ہو تو اس مجمع  کو جمع   کثیرشمار کیا جائے گا یا جمع قلیل ،نیز جمع کثیرکی مقدار کیا ہے؟

جواب

              واضح رہے کہ جمع کثیر اور جمع قلیل میں فرق یا   بڑی جماعت  کی تحدید  کے متعلق فقہی عبارات میں کوئی تصریح   نہیں ملی،البتہ جمعہ کے علاوہ نمازوں میں جماعت کی کم سے کم تعداد دو ہےیعنی  امام کے ساتھ ایک مقتدی ہو تو جماعت کرسکتے ہیں اورنماز  جمعہ   میں امام کے علاوہ تین آدمیوں کا ہوناضروری ہے۔

 

(والجماعة سنة مؤكدة للرجال) قال الزاهدي: أرادوا بالتأكيد الوجوب۔۔۔(وأقلها اثنان) واحد مع الإمام ۔۔۔في مسجد أو غيره۔(الدرالمختار علی صدر ردالمحتار،كتاب الصلاة،باب الإمامة،ج:2،ص:289)

ومن شرائطها الجماعة " لأن الجمعة مشتقة منها " ۔۔۔ أن الجمع الصحيح إنما هو الثلاث لأنه جمع تسمية ومعنى والجماعة شرط على حدة وكذا الإمام فلا يعتبر منهم۔(الهداية ،كتاب الصلوة،باب صلوةالجمعة،ج:1،ص:178،179)


فتویٰ نمبر : 9293/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں