بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

اکیلی عورت کا تراویح اونچی آواز سے پڑھنا


سوال

 اگر کوئی عورت اکیلے تراویح پڑھتے وقت بلند آواز سے اس طرح قراءت کرے  کہ پیچھے بیٹھنے والی دوسری عورتیں اس کی آواز سن سکے اگر عورتیں اس کی اقتدا میں  تراویح نہ  پڑھتی ہوں بلکہ صرف سننے کیلیے بیٹھی ہوں تو اس عورت کی تراویح میں آواز بلند کرنے  کا شرعا کیا حکم ہے؟

جواب

          واضح رہے کہ عورت نماز میں اپنی آواز پست رکھے گی،البتہ  اگر اکیلے نماز پڑھتے ہوئےآواز بلند کرلی  تو اس سے نماز فاسد نہیں ہوگی۔

            لہذا صورت مسئولہ کے مطابق اگر مذکورہ حافظہ اکیلی نماز پڑھتے ہوئے آواز اس قدر بلند  کرےکہ صرف بیٹھے ہوئی عورتیں سن  سکیں تواس قدر اونچی آواز سے تراویح کی نماز فاسد نہیں ہوتی۔

 

والمنفردلايجب عليه السهوبالجهروالإخفاءلأنهمامن خصائص الجماعة(الفتاوی الهندية،كتاب الصلوة،باب فی سجودالسھو،ج:1،ص:188)

خلاالوجه والكفين والقدمين وصوتهاعلی الراجح(الدرالمختارعلی صدرردالمحتار،کتاب الصلوۃ،مطلب فی سترالعورۃ،ج:1،ص:406)


فتویٰ نمبر : 9149/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں