بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 13/08/2026

دارالافتاء

 

قضا روزوں كی جگہ نذر كےروزے ركھنا


سوال

ایک شخص پرگزشتہ رمضان کےقضا روزے ہیں ان کی ادا ئیگی سے پہلےاس نےمنت کے روزے رکھیں ہیں تو کیایہ روزےقضاروزوں کی جگہ شمار ہوجائیں گے؟

جواب

            وہ روزےجن کی ادائیگی کے لیے وقت  متعین نہیں ،جیسےرمضان کے قضاروزےوغیرہ ان کی ادائیگی کے لیے نیت  میں  تعین ضروری ہے۔

           اس لیےصورت مسئلہ کے مطابق اس شخص پر رمضان کےقضاءروزے باقی ہیں ان روزوں کو مستقل نیت کے ساتھ اداکرناضروری ہے،منت کے روزے ان کے قائمقام نہیں ہوسکتے۔

 

وإن كان الصوم دينا وهو صوم القضاء، والكفارات، والنذور المطلقة لا يجوز إلا بتعيين النية حتى لو صام بنية مطلق الصوم لا يقع عما عليه۔(بدائع الصنائع، کتاب الصوم، فصل في شرئطها، ج:2، ص:584)

 


فتویٰ نمبر : 9113/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں