بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
قسطوں پرخريدے ہوئےپلاٹ پرزكوة كاحكم
سوال
ميراايک پلاٹ حکومت کی اسکیم میں انسٹالمنٹ پرنکلا ہے جس کی ادائیگی تین سالوں میں قسطوار کرنی ہے ،میں نےسیونگ کی نیت سے خریدا ہے،میرایہ پلاٹ2021میں نکلاتھا،جس کی بیعانہ رقم جولائی2020میں اداکی تھی تو اب اس میں زکوۃ کا کیاحکم ہے؟
جواب
واضح رہے کہ ہاوسنگ سوسائٹی کی طرف سے جس خریدار کے نام پلاٹ کی الاٹمنٹ کی جاتی ہےاور اس کے نام فائل کر دی جاتی ہے، تو صحت عقدکے لیےضروری ہے کہ خریداری کے وقت پلاٹ کی مکمل حقیقت واضح کردی گئی ہو مثلاًپلاٹ کے حدود اربعہ،محل وقوع اس طور پرمتعین ہو کہ خریدارنقشے کی مدد سے گراونڈ پرپلاٹ کی حدود کا اندازہ لگا سکتا ہوکہ وہ کس جگہ ہےتاکہ اس میں کسی نزاع کا اندیشہ نہ ہو،اس صورت میں پلاٹ کی خرید وفروخت جائز ہےاور خریدار شرعاً اس پلاٹ کا مالک بن جاتا ہے،لہذا اگر تجارت کی نیت سے خریدا ہو تو اس کو اموال زکوۃمیں شمار کیا جائے گا۔
صورت مسؤلہ کےمطابق اگر پلاٹ کی حقیقت اس طور پر واضح ہوکہ اس کے حدود اربعہ متعین ہوں اور اس کی تعین میں نزاع کا اندیشہ نہ ہوتواس کے خریدنے کے بعد یہ شخص اس کا مالک بن چکاہے،لہذا اگرتنہا یہ پلاٹ یا دوسرے موجود سونا یا چاندی یا نقدی یا مال تجارت کے ساتھ مل کر نصاب کے برابر یا اس سے زائد ہےتو اس میں زکوۃ واجب ہو گی ،البتہ پلاٹ میں زکوۃ کی ادائیگی قیمت خرید کے حساب سے نہیں ہوگی بلکہ موجودہ قیمت کے حساب سے ہوگی ۔
(وسببه) أي سبب افتراضها (ملك نصاب حولي) نسبة للحول لحولانه عليه (تام) بالرفع صفة ملك، خرج مال المكاتب. (فارغ عن دين له مطالب من جهة العباد) (و) فارغ (عن حاجته الأصلية) (نام ولو تقديرا) (فلا زكاة على مكاتب) لعدم الملك التام،إ۔۔۔ولا فيما اشتراه لتجارة قبل قبضه۔(تنويرالابصارمع الدرالمختار، مطلب الفرق بين السبب والشرائط والعلة، ج:3، ص:174)
ومنها أن لا يكون عليه دين مطالب به من جهة العباد عندنا فإن كان فإنه يمنع وجوب الزكاة بقدره حالا كان أو مؤجلا۔(بدائع الصنائع،كتاب الزكوة، فصل في شرائط الفرضيه، ج::2، ص:383)
وإن أدى القيمة تعتبر قيمتها يوم الوجوب؛ لأن الواجب أحدهما ولهذا يجبر المصدق على قبوله(هنديه، كتاب الزكوة ، فصل مسائل شتي، ج:1، ص:143)
ووجه كون الموضع مجهولا أنه لم يبين أنه من مقدم الدار، أو من مؤخرها، وجوانبها تتفاوت قيمة فكان المعقود عليه مجهولا جهالة مفضية إلى النزاع، فيفسد كبيع بيت من بيوت الدار كذا في الكافي عزمية.(ردالمحتارعلی الدرالمختار، كتاب البيوع، مطلب:المعتبر ماوقع عليه العقار، ج:4، ص:454)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں