بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 22/10/2026

دارالافتاء

 

طلاق كو شرط كے ساتھ معلق کرنا


سوال

 ایک بندہ اپنے بھائی سے کہے کہ"میں اس مکان میں   آپ کے ساتھ رہا تو میری بیوی طلاق" پھر مذکورہ شخص کا اس مکان کے علاوہ دوسرے مکان میں بھائی کے ساتھ رہنے سے  اس کی بیوی طلاق ہو جائے گی یا نہیں؟

جواب

           شریعت مطہرہ کی رو سے طلاق اگر کسی شرط کے ساتھ معلق کی جائے تو شرط کے پائے جانے سے طلاق واقع ہو جائے گی صورت مسئولہ میں اگر شوہر نے بھائی کے ساتھ مخصوص مکان میں رہنے  کے ساتھ طلاق معلق کی ہو تو اسی مکان میں بھائی کے ساتھ رہنے سے  طلاق واقع ہو گی لیکن اگر اس مکان کے علاوہ دوسرے مکان میں اسی بھائی کے ساتھ رہے تو کوئی طلاق واقع نہ ہوگی۔

 

رجل في بيت من المنزل فقال:إن دخلت هذاالبيت فامرأته طالق فاليمين علی دخول ذالك البيت۔(الفتاویٰ الهندية ،كتاب الطلاق،الباب الرابع في الطلاق بالشرط ونحوه،ج:1،ص:502)


فتویٰ نمبر : 6409/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں