بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 09/09/2026 |
دارالافتاء
ترکہ کی مشترکہ جائیداد فروخت كرنےکے بعد دیگر ورثا کے لیے ضامن بننا
سوال
ایک شخص وفات پا چکا ہے اورااس نے اپنے بہنوں کا حصہ نہیں دیا اور اس شخص نے اپنی زندگی میں جائیداد کا کچھ حصہ فروخت بھی کیا تھا، اب بہنیں بھی وفات پا چکی ہیں لیکن اب متوفی کا بیٹا اپنی پھوپھیوں کا حصہ دینا چاہتا ہے ، موجودہ جائیداد سے ان کے ورثا ءکو حصہ دے چکا ہے لیکن جو جائیداد والد نے اپنی زندگی میں فروخت کی ہے اس کی قیمت بھی ادا کرنا چاہتا ہے ،تو کیا فروخت شدہ جائیداد کا حساب موجودہ قیمت کے لحاظ سے ادا کرے گا یا جس وقت فروخت کیا تھا اس وقت کا اعتبار ہوگا؟
جواب
واضح رہے کہ جب کوئی شخص فوت ہوجائے تو اس کے ترکہ منقولہ و غیر منقولہ میں تمام ورثا اپنے حصوں کے بقدر مالک ہوجاتے ہیں، کسی وارث کے لیے جائز نہیں کہ وہ دیگر ورثا کی اجازت و رضامندی کے بغیر تصرف کرے۔
صورت مسؤلہ کے مطابق اگر مذکورہ شخص نے جائیداد میں اپنی بہنوں کا حصہ ان کی رضامندی سے فروخت کیا ہو تو یہ بیع صحیح ہو کر رقم میں سب بہنیں اپنے حصوں کے بقدر شریک ہوں گے ۔ اور اگر مذکورہ شخص نے وہ جائیداد اپنی بہنوں کی اجازت و رضامندی کے بغیر فروخت کی ہو ، تو اس میں چونکہ اس كى بہنوں کا حق بھی تھا ، اس لیے اس کے اپنے حصے کے بقدر بیع تو صحیح ہوگی، لیکن بہنوں کے حصوں میں یہ بیع نافذ نہ ہوگی، اس لیے کہ ان کے حصوں کا وہ مالک نہیں اور غیر مملوک چیز کی بیع نافذ نہیں ہوتی،البتہ اب اگر بہنوں کے ورثا رضامندی کے ساتھ اپنے حصہ کے بدلے میں کچھ عوض لے لیں تو یہ جائز ہےتاہم قیمت اس وقت کی معتبر ہوگی جس وقت فروخت ہوئی تھی۔
وقوله تعالى ﴿والصلح خير﴾ قال بعض أهل العلم يعني خير من الإعراض والنشوز وقال آخرون من الفرقة وجائز أن يكون عموما في جواز الصلح في سائر الأشياء إلا ما خصه الدليل ويدل على جواز الصلح عن إنكار والصلح من المجهول. (أحكام القرن للجصاص، باب المصالحة المرأة وزوجها، ج:2، ص:283)
(ومن باع ملك غيره) يعني لغيره. أما إذا باع لنفسه لم ينعقد، كذا في (البدائع) وأراد بغير أمره لقوله (فللمالك أن يفسخه أو يجيزه)، وأفاد أنه صحيح لكنه موقوف على الإجازة. (النهرالفائق، كتاب البيوع، باب الحقوق،فصل في بيع الفضولی، ج:3، ص:490)
(ومنها) وهو شرط انعقاد البيع للبائع أن يكون مملوكا للبائع عندالبيع فإن لم يكن لا ينعقد، وإن ملكه بعد ذلك بوجه من الوجوه إلا السلم خاصة، وهذا بيع ما ليس عنده، ونهى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - عن بيع ما ليس عند الإنسان، ورخص في السلم. (بدائع الصنائع، كتاب البيوع، فصل في الشرط الذي يرجع إلى المعقود عليه ج:6، ص:568)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں