بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
مشتری کا سامان کی رسید بیچنا
سوال
زید نے بکر کو دس لاکھ روپے دے کر پرچون سامان خریدنے کا وکیل بنایا ، بکر نے پرچون سٹور والے سے نقد دس لاکھ کا سامان خریدا اورسامان کی رسید بنوائی،اس کے بعد بکر (وکیل) نے وہ سامان کسی تیسرےشخص کو پندرہ لاکھ ادھار میں بیچ دیا اور اس تیسرے شخص نے واپس دکاندار کو وہی سامان نقد دس لاکھ کا بیچ دیاتو کیا یہ معاملہ جائز ہے؟ ایک مولوی صاحب فرماتے ہیں کہ یہ معاملہ درست نہیں کیونکہ دونوں صورتوں میں قبضہ متحقق نہیں ہے جبکہ دوسرے مولوی صاحب کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ درست ہے اور دلیل دیتے ہیں کہ احناف کے نزدیک حسی قبضہ ضروری نہیں بلکہ صرف تخلیہ کا ہونا کافی ہےاور یہاں پہلے دکاندار اور وکیل کے درمیان اور پھر وکیل اور تیسرے شخص کے درمیان تخلیہ ہوگیا ہے۔
جواب
جو چیز خریدی جائے جب تک اس کو وصول کر کے اس پر قبضہ نہ کرلیا جائے،اس چیز کو آگے بیچنا جائز نہیں ہے ۔
صورت مسؤلہ میں اگر دکاندار نے بکر کےلیے دس لاکھ روپےمالیت کے مال کو دکان کے باقی مال سے بالکل الگ کرکے بکر کواس مال پر قبضہ کرنے کا اختیار دیا ہے،تو تخلیہ متحقق ہوا ہے، لہذا بکر کے لیے اب اس کو آگے بیچنا جائز ہوگا البتہ اگر صرف رسید حاصل کی ہے اور مال الگ نہیں کیا گیا تو اس صورت میں رسید کو آگےبیچنا جائز نہیں ، کیونکہ یہ قبضہ سے پہلے مال کو بیچنا ہے اور منقولی اشیاء کا قبضہ سے پہلےکسی کو بیچنا جائز نہیں ہے۔
لو باع شيئا وقبضه المشتري ولم يقبض البائع الثمن فاشتراه بأقل من الثمن الأول لا يجوز زيلعي: أي سواء كان الثمن الأول حالا أو مؤجلا هداية، وقيد بقوله وقبضه؛ لأن بيع المنقول قبل قبضه لا يجوز ولو من بائعه كما سيأتي في بابه، والمقصود بيان الفساد بالشراء بالأقل من الثمن الأول. (الدرالمحتار مع ردالمحتار، باب البیع الفاسد، مطلب في بيع دودة القرمز، ج:5، ص:73)
من حكم المبيع إذا كان منقولا أن لا يجوز بيعه قبل القبض (الفتاوی الهنديه، كتاب البيوع، الباب الثاني فيما يرجع إلى انعقاد البيع، الفصل الثالث، ج:3، ص:13)
(ومنها) الخلو من شبهة الربا لأن الشبهة ملحقة بالحقيقة في باب الحرمات احتياطا...وعلى هذا يخرج ما إذا باع رجل شيئا نقدا أو نسيئة، وقبضه المشتري ولم ينقد ثمنه - أنه لا يجوز لبائعه أن يشتريه من مشتريه بأقل من ثمنه الذي باعه منه عندنا...ولو خرج المبيع من ملك المشتري فاشتراه البائع من المالك الثاني بأقل مما باعه قبل نقد الثمن - جاز؛ لأن اختلاف الملك بمنزلة اختلاف العين فيمنع تحقق الربا. ( بدائع الصنائع، كتاب البيوع، فصل في شرائط جريان الربا في البيع، ج:5، ص:198)
والتخلية في بيت البائع صحيحة عند محمد - رحمه الله تعالى - خلافا لأبي يوسف - رحمه الله تعالى - رجل باع خلا في دن في بيته فخلى بينه وبين المشتري فختم المشتري على الدن وتركه في بيت البائع فهلك بعد ذلك فإنه يهلك من مال المشتري في قول محمد وعليه الفتوى هكذا في الصغرى. (الفتاوی الهنديه، كتاب البيع، الباب الرابع في حبس المبيع بالثمن وقبضه، الفصل الثانی، ج:3، ص:16)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں