بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 25/10/2026

دارالافتاء

 

جمعہ کے دن فجر کی نماز میں "سورہ الم سجدہ"اور"سورہ دھر"پڑهنا


سوال

میں نے ایک جگہ پڑھا تھا کہ حضور اکرم ﷺ جمعہ کے دن فجر کی نماز کی پہلی رکعت میں "سورہ الم سجدہ" اور دوسری رکعت میں "سورہ دھر" پڑھا کرتے تھے ، تو کیا ہر جمعہ کی نمازِ فجر میں یہ سورتیں پڑھنی چاہیے؟

جواب

                  حضور اکرم ﷺ سے جمعہ کے دن فجر کی نماز کی پہلی رکعت میں "سورہ الم سجدہ" اور دوسری رکعت میں "سورہ دھر" کی تلاوت کرنا ثابت ہے،اورآپ ﷺ جمعہ کی نمازِ فجر میں ان سورتوں کی تلاوت اکثر فرماتے تھے، لہذا ائمہ مساجد کوچاہیے کہ اکثر اوقات میں جمعہ کے دن فجر کی نماز میں ان سورتوں کی تلاوت کااہتمام کریں ،اگر اکثراوقات میں نہیں پڑھ سکتےتوکبھی کبھارضرور پڑھاکریں ، تاکہ  سنت عمل زندہ رہے۔

 

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،"أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ‌كَانَ ‌يَقْرَأُ ‌فِي ‌صَلَاةِ ‌الْفَجْرِ ‌يَوْمَ ‌الْجُمُعَةِ: تَنْزِيلُ السَّجْدَةَ، وَهَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ حِينٌ مِنَ الدَّهْر."(سنن أبي داؤد،كتاب الصلاة،باب ما يقرأ في صلاة الصبح يوم الجمعة،رقم المحديث: 1074)


فتویٰ نمبر : 9070/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں