بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 21/10/2026 |
دارالافتاء
قرض کرنسی کے بدلے دوسری کرنسی لینا
سوال
زید کا کاروبار ہے وہ اموال خرید کر دوکانداروں کو دے دیتا ہے اور اس کا معاملہ اکثر قرض کا ہے بڑے ڈیلرز سے قرض اموال لے کر بازار میں چھوٹے دوکانداروں کو قرض پر دیتا ہے۔ زید جب اموال لیتا ہے تو افغانی پر لیتا ہے اور بڑے ڈیلرز اموال ڈالر میں خرید کر اس حساب سے زید پر افغانی میں فروخت کرتے ہيں۔ کچھ مدت تک یہ معاملہ افغانی میں چلتا ہے لیکن جب ڈالر اور افغانی کرنسی کے تفاوت میں اونچ نیچ آگیا تو ڈیلر نے زید کو کہا کہ مقررہ مدت تک قرض واپس کرو۔ زید قرض کو ادا نہ کر سکا تو زید کی رضا مندی پر اس قرض کو جو افغانی کرنسی میں تھا روز نرخ کے حساب سے ڈالر میں تبدیل کیا۔ اور اسی طرح زید نے بھی جو چھوٹے دوکانداروں کو قرض دیا تھا وہ بھی ڈالر میں اس روزکے نرخ کے حساب سے تبدیل کیا۔ اب جب بھی زید کو چھوٹے دوکاندار یا زید اپنے ڈیلر کو افغانی کرنسی لاتا ہے تو اسکو اس روز کے نرخ کے حساب سے ڈالر میں تبدیل کر کے قرض میں وصول کرتے ہیں تو اس صورتحال میں درجہ ذیل سوالات حل طلب ہیں ۔ کیا قرض کو ایک کرنسی سے دوسری کرنسی میں تبدیل کرنا جائز ہے؟ اگر قرض ڈالر کے حساب سے ہو تو افغانی کرنسی اس کے عوض میں اس روزکے نرخ کے حساب سے وصول کرنے کا کیا حکم ہے؟ اگر قرض کو تبدیل کرنا نا جائز ہو تو زید اپنے قرضداروں کا معاملہ افغانی کرنسی چھوڑنے کو تیار ہے لیکن زید کا ڈیلر اگر افغانی کرنسی میں ماننے کو تیار نہ ہو تو کیا اس صورت میں زید گناہ گار ہوگا یا نہیں کیونکہ زید کے اختیار میں نہیں کہ وہ ڈیلر پر اپنا معاملہ افغانی میں چھوڑ دے؟
جواب
شریعتِ مطہرہ کی رو سے قرض خواہ کرنسی کی اس جنس کا مطالبہ کر سکتا ہے جو قرضدار کے ذمہ ہو تاہم اگر دونوں باہمی رضامندی سے اس کرنسی کی جگہ جو قرضدار کے ذمے ہے، کسی اور کرنسی سے قرض کی ادائیگی کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں لیکن اس کے لیے شرط یہ ہے کہ دوسری کرنسی اسی دن کے ریٹ کے مطابق ہی قرض کے بقدردی جائے، اور اسی مجلس میں دوسری کرنسی پر قبضہ بھی ہو جائے۔
صورت مسئولہ میں زید اپنا قرض اور ڈیلر اپنا قرضہ افغانی سے بدل کر ڈالر میں اگر وصول کرنا چاہیں تو طرفین کی رضامندی سےجائز ہوگا لیکن اس شرط پر کہ ادائیگی اسی مجلس میں اسی دن کے ڈالر کی قیمت کے مطابق ہو جس مجلس میں قرض کو دوسری کرنسی میں بدلنے پر اتفاق ہو جائے ، لیکن اگرادائیگی اس مجلس میں نہ ہوسکے تو سابقہ کرنسی بدستور قرض کے طور پر لازم رہے گی ۔
حدثنا موسى بن إسماعيل، ومحمد بن محبوب، المعنى واحد، قالا: حدثنا حماد، عن سماك بن حرب، عن سعيد بن جبير، عن ابن عمر، قال: كنت أبيع الإبل بالبقيع فأبيع بالدنانير، وآخذ الدراهم وأبيع بالدراهم وآخذ الدنانير، آخذ هذه من هذه وأعطي هذه من هذه فأتيت رسول الله صلى الله عليه وسلم، وهو في بيت حفصة فقلت: يا رسول الله، رويدك أسألك إني أبيع الإبل بالبقيع فأبيع بالدنانير، وآخذ الدراهم وأبيع بالدراهم، وآخذ الدنانير آخذ هذه من هذه وأعطي هذه من هذه، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا بأس أن تأخذها بسعر يومها ما لم تفترقا وبينكما شيء. (سنن أبي داود، كتاب البيوع، باب في اقتضاء الذهب من الورق، ج:3، ص:250)
(وإلا) بأن لم يتجانسا(شرط التقابض) لحرمة النساء (فلو باع) النقدين (أحدهما بالآخر جزافا أو بفضل وتقابضا فيه) أي المجلس (صح، و) العوضان (لا يتعينان) حتى لو استقرضا فأديا قبل افتراقهما أو أمسكا ما أشار إليه في العقد وأديا مثلهما جاز.(ويفسد) الصرف (بخيار الشرط والأجل) لإخلالهما بالقبض . (الدرالمختار على صدر ردالمحتار، كتاب البيوع، باب الصرف، ج:5، ص:258۔259)
وإن استقرض دانق فلوس أو نصف درهم فلوس، ثم رخصت أو غلت لم يكن عليه إلا مثل عدد الذي أخذه، وكذلك لو قال أقرضني عشرة دراهم غلة بدينار، فأعطاه عشرة دراهم فعليه مثلها، ولا ينظر إلى غلاء الدراهم، ولا إلى رخصها. (ردالمحتار على الدرالمختار، كتاب البيوع، باب المرابحة والتولية، ج:7، ص:390)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 245
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 575
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 49
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 59
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 176
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 411
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 152
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 322
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1192
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں