بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

اخلاقی طور پر معاہدے کی پاسداری کرنا


سوال

عربی مدرسے کے اساتذہ کرام کا خصوصی واٹس ایپ گروپ ہے، اس کا مقصد مدرسے کے متعلق ضروری معلومات یا اعلانات کی اطلاع ہے۔ کبھی کبھار عدم توجہ کی وجہ سے دوباہ میسیج سینڈ ہو جاتا ہے اگر کوئی ممبر بغرض اطلاع ذیل کے جملے گروپ میں بھیج دے،مثلاً:غیر ضروری میسیج بھیجنے سے احتراز کریں،کوئی میسج دو بارہ سینڈ نہ کریں،اگر غلطی سے کوئی چیز پوسٹ ہو جائے تو معافی کا اظہار فورا ًکریں اور بار بار ایسی غلطی نہ ہونے دیں،تو ان کا شرعی حکم کیا ہو گا ؟

جواب

         واضح رہے کہ کسی ادارے کے انتظامیہ کی طرف سےجاری قواعد وضوابط کی پاسداری اس کے ملازمین پر لازم ہے تا کہ ادارے کا نظم ونسق برقرار رہے البتہ انتظامیہ کو ایسا معاہدہ ترتیب دینا چاہیے جس میں شرعی حدود و قیود کی رعایت رکھی گئی ہو۔

          صورت مسؤلہ کے مطابق اگر مدرسہ کے اساتذہ کرام کا خصوصی واٹس ایپ گروپ بنایا گیا ہواور کبھی توجہ نہ ہونے کی وجہ سے دوبارہ میسیج سینڈ ہو جائے تو ایسی صورت میں اگر بغرض اطلاع ذیل کے جملے گروپ میں بھیج دیے جائے ،مثلاً:غیر ضروری میسیج بھیجنے سے احتراز کریں،کوئی میسج دو بارہ سینڈ نہ کریں،اگر غلطی سے کوئی چیز پوسٹ ہو جائے تو معافی کا اظہار فورا ًکریں ،تو ان جملوں کے ذریعے مقصود گزشتہ معاہدے کی یا ددہانی ہے جس کی پابندی اخلاقی طور پر گروپ کے ممبران کے لیے ضروری ہے ۔

 

قال الله تعالى: وأوفوا بالعهد إن العهد كان مسئولاً.(الإسراء:34)

{وَأَوْفُواْ بِالْعَهْدِ} سواءٌ جرى بينكم وبين ربِّكم أو بينكم وبين غيرِكم من الناس والإيفاءُ بالعهد والوفاءُ به هو القيامُ بمقتضاه والمحافظةُ عليه۔( تفسير القرآن العظيم لابن کثیر،الإسراء:34،ج:5،ص:68)


فتویٰ نمبر : 5004/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں