بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 09/09/2026

دارالافتاء

 

سلام کا جواب نہ دینا


سوال

سلام کرنے کے بعد اگر مخاطب جواب نہ دے تو سلام کرنے والے کو کیا کرنا چاہیے؟

جواب

           جب ایک مسلمان دوسرے مسلمان کو سلام کرےتو مخاطب پراس کا جواب دینا واجب ہوجاتا ہے اور اگر پوری جماعت پر سلام کرے  تو  ایک  شخص کے جواب  دینے سے سب کا ذمہ فارغ ہوجائےگا  ۔

          صورت مسؤلہ  کے مطابق اگر کسی مسلمان نے دوسرے مسلمان پر سلام کیااور مخاطب  دینی امور میں مشغول نہ ہواور سننے  کے باوجود  سلام کا جواب  نہ دیا تو واجب کے  ترک کی وجہ سے گناہ گار ہو گا۔البتہ سلام کرنے والے کو جواب نہ ملنےکی   صورت  میں کسی اقدام کی ضرورت نہیں ہے اس کو سلام کرنے کا اجر مل جائے گا۔

 

وَأَمَّا رَدُّ السَّلَامِ فَهُوَ فَرْضٌ بِالْإِجْمَاعِ فَإِنْ كَانَ السَّلَامُ عَلَى وَاحِدٍ كَانَ الرَّدُّ فَرْضَ عَيْنٍ عَلَيْهِ وَإِنْ كَانَ عَلَى جَمَاعَةٍ كَانَ فَرْضَ كِفَايَةٍ فِي حَقِّهِمْ إِذَا رَدَّ أَحَدُهُمْ سَقَطَ الْحَرَجُ عَنِ الْبَاقِينَ)صحيح مسلم بشرح الإمام أبي زكريا يحیی بن شرف النووي،باب تحريم استعمال إناءالذهب والفضة ۔۔۔ج:9،ص:5647)

رد السلام واجب۔(ردالمحتار،كتاب الصلاة،باب مايفسدالصلاةومايكره فيها،ج:2،ص:376)


فتویٰ نمبر : 5012/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں