بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 29/10/2026 |
دارالافتاء
بیع مؤجل میں ثمن کی ادائیگی کا وقت متعین نہ کرنا اور مشتری کو ادائیگی تک مبیع میں تصرف سے روکنا
سوال
ایک شخص نے دوسرے شخص کو چالیس لاکھ روپے کے عوض ایک گھر فروخت کیا، جس میں پچیس لاکھ نقد وصول کیے اور پندرہ لاکھ ابھی باقی ہیں، جس کے دینے کا وعدہ مشتری نے غیر معین مدت تک کیا ہے، اب بائع کہتا ہے کہ اس گھر پر مشتری کو قبضہ نہیں دوں گا، اور اس کے منافع خود وصول کروں گا، تو کیا مشتری کو گھر کا قبضہ نہ دینا اور بائع کا خود اس کے منافع حاصل کرنا جائز ہے؟ نیز کیا مشتری اس گھر میں کوئی مالکانہ تصرف کر سکتا ہے یا نہیں؟
جواب
جب خرید و فروخت کے معاملہ میں ثمن کا ادھار ہونا متعین ہوجائے، تو اس کی ادائیگی کے لیے کوئی خاص مدت متعین کرنا لازم ہوتا ہے، چنانچہ اگر کوئی مدت متعین نہ کی جائے یا مجہول مدت متعین کی جائے تو بیع فاسد ہوگی، اور بیع فاسد میں جب تک بائع نے مشتری کو مبیع پر قبضہ نہ دیا ہو تو مشتری کو مبیع پر ملکیت حاصل نہیں ہوتی۔ نیز نقد بیع میں بائع کو قیمت کی وصولی تک مبیع کو اپنے پاس روکنے کا اختیار حاصل ہوتا ہے، لیکن بیع مؤجل (ادھار بیع) میں بائع اپنے اس اختیار کو ساقط کر دیتا ہے، اس لیے اس کو مبیع اپنے پاس روکنے کا اختیار حاصل نہیں ہوتا۔
لہٰذا صورت مسئولہ کے مطابق غیر معین مدت تک قیمت کی ادائیگی مؤخر کرنے کی وجہ سے یہ بیع فاسد ہے، اس لیے اگر واقعی بائع نے ابھی تک مشتری کو مبیع (گھر) پر قبضہ نہ دیا ہو تو مشتری اس کا مالک نہیں بنا ہے، لہٰذا بائع کے لیے مبیع اپنے پاس رکھنا اور اس سے انتفاع حاصل کرنا شرعا جائز ہے۔مشتری کے لیے اس میں مالکانہ تصرف کرنا جائز نہیں۔
اس عقد کو صحیح کرنے کے لیے عاقدین کو چاہیے کہ وہ از سر نو عقد کر کے نقد بیع کریں یا اگر ادھار بیع کرنی ہو تو قیمت کی ادائیگی کے لیے وقت متعین کریں۔ ادھار بیع کی صورت میں بائع کو قیمت کی وصولی تک مبیع اپنے پاس روکنے اور اس سے انتفاع کا اختیار حاصل نہ ہوگا۔
وأما شرائط الصحة فعامة وخاصة...فإن الفاسد عندنا منعقد نافذ إذا اتصل به القبض ...وأما الخاصة فمنها معلومية الأجل في البيع بثمن مؤجل فيفسد إن كان مجهولا. (الفتاوى الهندية، كتاب البيوع، الباب الأول، في تعريف البيع وركنه وشرطه وحكمه وأنواعه، ج:3،ص:6).
قال أصحابنا رحمهم الله تعالى للبائع حق حبس المبيع لاستيفاء الثمن إذا كان حالا كذا في المحيط وإن كان مؤجلا فليس للبائع أن يحبس المبيع قبل حلول الأجل ولا بعده كذا في المبسوط. (الفتاوى الهندية، كتاب البيوع، الباب الرابع في حبس المبيع بالثمن، ج:3،ص:146)
ولكل واحد من المتعاقدين فسخه رفعا للفساد وهذا قبل القبض ظاهر لأنه لم يفد حكمه فيكون الفسخ امتناعا منه. (الهداية، كتاب البيوع، باب خيار العيب، ج:5،ص:133)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 333
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 250
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 910
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 458
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 113
- کتاب النکاح | فتاوئ : 581
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 500
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 34
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 61
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 481
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 103
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 83
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 178
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 156
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 64
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 44
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 329
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1207
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 394
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 19
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں