بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

مستحق عالمِ دین کو زکوٰۃ دینا


سوال

ایک شخص کےچار بیٹے ہیں ، چاروں عالم دين ہيں ، اور ان چاروں کے پاس جيب ميں  پانچ ہزارروپےبھی نہیں ہوتےان کو زکوٰۃ دینا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

      واضح رہے کہ زکوٰۃ اوردیگر  صدقات واجبہ جس طرح دوسرے مستحقین کو دے سکتے ہیں ، اسی طرح  مستحقِ زکوٰۃ  عالم دین  کو  بھی دے سکتے ہیں بلکہ فقہا   نےجاھل کی بجائےمستحق  عالم دین کودینا زیادہ بہتر قرار دیاہے۔

         صورت ِ مسئولہ  کے مطابق اگریہ چاروں عالم دین واقعی مستحق ہوں  تو ان کو زکوۃ دینا زیادہ بہترہے۔

 

قااللہ تعالیٰ﴿إِنَّمَا ٱلصَّدَقَٰتُ لِلۡفُقَرَآءِ وَٱلۡمَسَٰكِينِ وَٱلۡعَٰمِلِينَ عَلَيۡهَا وَٱلۡمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمۡ وَفِي ٱلرِّقَابِ وَٱلۡغَٰرِمِينَ وَفِي سَبِيلِ ٱللَّهِ وَٱبۡنِ ٱلسَّبِيلِۖ(التوبة:60)

التصدق على الفقير العالم أفضل من التصدق على الجاهل كذا في الزاهدي(الفتاوى الهندية،كتاب الزكاة،الباب السابع في المصارف،ج:1،ص:187)


فتویٰ نمبر : 9050/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں