بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 25/08/2026

دارالافتاء

 

غیر منقولی اشیاء کو قبل القبض فروخت کرنا


سوال

 سہیل نے بلڈنگ بنانے کا ارڈر دیا بلڈنگ تقریبا 80 فیصد تیار ہے دروازے لگانا اور رنگ روغن باقی ہے ،اب سہیل اس بلڈنگ میں شاھد کو شریک کرنا چاہتا ہے تو بلڈنگ مکمل اور حوالہ ہونے سے پہلے سہیل شاھد کو شریک کر سکتا ہے کہ نہیں. زمین سہیل کے نام ہے؟

جواب

             واضح رہے کہ  غیر منقولی اشیاء کی خریدوفروخت میں قبضہ ضروری نہیں بلکہ قبضہ کیے بغیر مبیع کو آگے فروخت کرنا جائز ہے۔

           لہذا صورت مسؤلہ کے مطابق مالک زمین کا عمارت پر قبضہ کرنے سے پہلے اس کا کچھ حصہ دوسرے شخص پر  فروخت کرنا جائز ہے۔

 

للمشتري أن يبيع المبيع لآخر قبل قبضه إن كان عقارا واشار بقوله:للمشتري ان يبيع الخ:إلى ان بيعه جائز،لكن لا يلزم من جواز البيع نفاذه ولزومه؛فانهما موقوفان على نقد الثمن او رضى البائع،والا فللبائع ابطاله۔اي ابطال بيع المشتري۔(شرح المجلةلرستم باز،كتاب البيوع،ج:2،ص:173،المادة:253)


فتویٰ نمبر : 3115/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں