بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 22/10/2026 |
دارالافتاء
حلال آمدنی کے ساتھ حرام کا مل جانا
سوال
عرض یہ ہے کہ ایک بندہ نے نیشنل بینک میں PLSاکاونٹ کھولا تھا ،اس میں اس کی سرکاری تنخواہ بھی آتی تھی، لیکن ساتھ ہی کچھ مخصوص فیصدکے لحاظ سے سودی منافع بھی ہر چھ مہینےمیں آتاتھا، یہ سلسلہ تقریباً25 سال سے چلا آرہاتھا، اس ضمن میں کچھ سوالات ہیں ان میں رہنمائی درکار ہے۔1:چونکہ تنخواہ اور سودی منافع کی رقم ،دونوں ایک ساتھ مل گئے تھے،تو اب یہ مجموعی رقم حلال ہے یا حرام ہے؟2:اس شخص کےخاندان والوں اور بچوں کو اس سودی منافع کا پتہ نہیں تھا، اس دوران ان کی کفالت کے لیے استعمال شدہ رقم ان بچوں کےلیے حلال تھی یاحرام؟3:اب یہ شخص ان 25 سالوں کی تمام سودی منافع کے مد میں لی ہوئی رقم کو بلا نیت ثواب کسی کو دینا چاہتا ہے، تو اس کےلیے مصارف کون لوگ ہیں ؟4:اگر وہ شخص اس سودی منافع کی رقم کو واپس کرنا چاہتا ہو،لیکن فی الوقت اس کے پاس نقد رقم موجود نہ ہو، توکیا اس کی بجائے اتنی ہی رقم کاپلاٹ دیتا ہو تو دے سکتا ہے؟نیز اگر اس پلاٹ سے فقیر یا مسکین خود صاحب نصاب بنتا ہوتو اس سے مصرف خراب تو نہیں ہوگا؟
جواب
شریعت مطہرہ کی رو سے جو مال حرام طریقوں سےحاصل کیا جائے وہ مال مالک کو لوٹانا ضروری ہے لیکن اگر مالک معلوم نہ ہو تو اسے بلانیت ثواب صدقہ کرنا لازم ہے۔ اسی طرح اگر حرام مال کی پوری مقدار معلوم نہ ہو تو تحری کرے یعنی اندازہ لگائے کہ کتنا مال حرام ذرائع سے حاصل کیاہے ۔تحری کے بعد حرام مال کے بقدر مال جدا کر کے مالکوں تک پہنچانے کی کوشش کرے یا اگر مالک معلوم نہ ہوں تو بلا نیت ثواب فقراء پر صدقہ کر دے۔
صورت ِ مسئولہ کے مطابق(1) مجموعی رقم میں سےتنخواہ کی رقم کےبقدر رقم حلال ہےاور جو رقم سود ی منافع کی صوت میں اس کو ملتی رہی وہ رقم حرام ہے، متعلقہ بینک سے دونوں مقدار معلوم کر لیے جائیں۔
(2)مجموعی رقم سے بچوں کی کفالت کےلیے جورقم استعمال کی ہے، تو بچوں کےلیے اس کی گنجائش۔
(3)25 سالوں کی تمام سودی منافع کے مد میں لی ہوئی رقم کو کسی مستحقِ زکوٰۃ فقیر، مسکین کو بلانیت ثواب صدقہ کردیں۔
(4)سودی رقم کے بدلے پلاٹ بھی بلانیت ثواب کسی مستحقِ زکوٰۃ کودے سکتا ہے۔
﴿إِنَّمَا ٱلصَّدَقَٰتُ لِلۡفُقَرَآءِ وَٱلۡمَسَٰكِينِ وَٱلۡعَٰمِلِينَ عَلَيۡهَا وَٱلۡمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمۡ وَفِي ٱلرِّقَابِ وَٱلۡغَٰرِمِينَ وَفِي سَبِيلِ ٱللَّهِ وَٱبۡنِ ٱلسَّبِيلِۖ فَرِيضَةٗ مِّنَ ٱللَّهِۗ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيم﴾(التوبۃ:الآیۃ:60)
عليه ديون لأناس شتى لزيادة في الأخذ ونقصان في الدفع فلو تحرى ذلك وتصدق على الفقراء بثوب قوم بذلك يخرج عن العهدة.(الفتاوی الهندية،كتاب الكراهية،الباب الخامس والعشرون في البيع،ج:5،ص:367)
والأصل أن المستحق بجهة إذا وصل إلى المستحق بجهة أخرى اعتبر واصلا بجهة مستحقة إن وصل إليه من المستحق عليه.(الدرالمختارعلی صدرردالمحتار،كتاب البيوع،باب البيع الفاسد،ج:7،ص:292)
والحاصل أنه إن علم أرباب الأموال وجب رده عليهم، وإلا فإن علم عين الحرام لا يحل له ويتصدق به بنية صاحبه.(ردالمحتار،كتاب البيوع،با ب البيع الفاسد،مطلب فيمن ورث مالا حراما،ج:7ص301)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں