بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 23/10/2026 |
دارالافتاء
ہنڈی کا کاروبار کرنے کی شرعی حیثیت
سوال
(1) ہنڈی (جو معروف کاروبار ہے)اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟(2) اگر ایک ملک (مثلا: دبئی) سے دوسرے ملک (مثلا: پاکستان) کو رقم بھیجنے والا ہنڈی والے کو نقد رقم نہ دے بلکہ اس سے کہے کہ آپ میرے بھائی وغیرہ کو پانچ ہزار درہم بھیج دیں، میں آپ کو مثلا: ایک مہینے کے بعد پانچ ہزار درہم دے دوں گا.(3)قرض کی صورت میں درہم کی قیمت باہمی رضا مندی سے مارکیٹ ریٹ سے کم طے کی جاتی ہے، تو اس کا شرعا کیا حکم ہے؟
جواب
واضح رہے کہ کسی غیر رجسٹرڈ شخص یا ادارہ کی وساطت سے ایک ملک کی کرنسی کو دوسرےملک کی کرنسی سے تبدیل کر کے ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیجنا ہنڈی کہلاتا ہے،چونکہ یہ دو مختلف کرنسیوں کا تبادلہ ہےاس لیے اس میں کسی ایک کرنسی پر مجلس عقد میں قبضہ کرنا ضروری ہے، تاکہ بیع الکالی بالکالی (قرض کے بدلے قرض کی بیع) نہ ہو، جو شرعا ممنوع ہے۔
لہٰذا صورت مسئولہ میں (1)اگر ہنڈی کا کاروبار دو مختلف کرنسیوں میں ہو تو اس شرط کے ساتھ جائز ہوگا کہ کسی ایک کرنسی پر مجلس عقد میں قبضہ کیا جائے، تاہم ہنڈی کا کاروبار چونکہ ملکی قانون کی رو سے ممنوع ہے،اور جو ملکی قانون شریعت کے اصول سے متصادم نہ ہو، اور وہ مفاد عامہ سے متعلق ہو، اس کی پاسداری شرعا بھی ضروری ہوتی ہے، اس لیے قانون کی پاسداری کی خاطر رقوم کی ترسیل کے لیے ہنڈی کی بجائے قانونی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔
(2) ہنڈی والے سے اس طرح ادھار معاملہ کرنا جائز نہیں کہ مجلس عقد میں کسی بھی کرنسی پر قبضہ نہ ہو،بلکہ دونوں ادھار ہوں، کیوں کہ کرنسی کے تبادلے میں مجلس عقد میں کسی ایک کرنسی پر قبضہ کرنا شرط ہے۔
(3) مختلف کرنسیوں کے تبادلے کی صورت میں باہمی رضا مندی سے کرنسی کی قیمت مارکیٹ ریٹ سے کم یا زیادہ طے کرنا شرعا جائز ہے۔
عن ابن عمر رضي الله عنهما، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: «السمع والطاعة حق ما لم يؤمر بالمعصية، فإذا أمر بمعصية، فلا سمع ولا طاعة». (صحيح البخاري، كتاب الأحكام، باب السمع والطاعة للإمام ما لم تكن معصية، رقم الحديث:7144، ج:2،ص:1075)
لو باع الفلوس بالفلوس أو بالدراهم أو بالدنانير فنقد أحدهما دون الآخر جاز. (البحرالرائق، كتاب البيع، أبواب السلم، ج:6،ص:219)
قال وإذا عدم الوصفان الجنس والمعنى المضموم إليه حل التفاضل والنساء لعدم العلة المحرمة. (الهداية، كتاب البيع، باب الربو، ج:3،ص:83)
لا بد من قبض أحدهما ليخرج العقد عن الكالىء بالكالىء. (الهداية، كتاب البيع، مسائل منثورة، ج:3،ص:111)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں