بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

موبائل یاواٹس ایپ پر بھیجے گئے سلام کا جواب دینا


سوال

موبائل یا واٹس ایپ پرسلام کے الفاظ بھیجے جائیں یا کسی تحریر میں سلام کےالفاظ ہوں تو کیا اس سے جواب دینا لازم ہوگا؟نیز زبان سےجواب دینے سے سلام کا جواب ہوجائےگا یا نہیں؟

جواب

             واضح رہےکہ میسج یاواٹس ایپ پر بھیجے گئے سلام کا حکم وہی ہے جو حکم تحریر میں بھیجے گئےسلام کا ہے،اور چونکہ تحریرمیں بھیجے گئے سلام کو پڑھ کرزبان سے جواب دینا واجب ہے،لہذاموبائل،واٹس ایپ  کے میسج میں سلام کوپڑھ لینے سےزبان سے جواب دینا واجب ہے،ہاں اگر تحریری طور پرجواب دینے کا ارادہ ہے تو زبان سے نہ دے کر بعد میں تحریری بھی دے سکتاہے۔

 

(ويجب رد جواب كتاب التحية)لأن الكتاب من الغائب بمنزلة الخطاب من الحاضر،مجتبى،والناس عنه غافلون،رد جواب الكتاب حق كردالسلام،قال شارحه المناوي:أي إذا كتب لك رجل بالسلام في كتاب ووصل إليك وجب عليك الرد باللفظ أو بالمراسلة۔(رد المحتارعلی الدر المختار،كتاب الحظر والإباحة،باب الإستبراءوغيره،ج9،ص594)


فتویٰ نمبر : 4932/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں