بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

اللہ تعالیٰ کو سب سے پہلے سجدہ کرنے کی تحقیق


سوال

اللہ تعالیٰ کو سب سے پہلے سجدہ کس نے کیا تھا حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں ؟

جواب

                قرآن وحدیث میں اس بات کی تصریح نہیں کی گئی ہے کہ اللہ تعالی کو سب سے پہلے سجدہ کس نے کیا ہے اس کا اصل علم اللہ تعالی ہی  کو ہے۔

             اگرچہ ایک روایت"فأول من سجد لله نوري"کے الفاظ کے ساتھ مشہور ہےلیکن وہ كسی مستندکتاب میں بقدروسعت تلاش کرنے کے باوجود نہیں ملی اورکسی حدیث کی آپﷺکی طرف نسبت کرنے میں احتیاط سے کام لینا ضروری ہے ،اس لیے یقینی طور پر ثابت ہونے سے پہلے بیان کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے، تاکہ آپﷺکی طرف جھوٹ کی نسبت کر نے سے عاقبت خراب نہ ہو جائے۔

 

عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" من كذب علي متعمدا، فليتبوأ مقعده من النار"۔ (مقدمة مسلم،باب تغليظ الكذب على رسول اللهﷺ،رقم الحديث:4،ج:1،ص:67)


فتویٰ نمبر : 5143/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں