بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

اجیرخاص کااپنی ڈیوٹی کےلیےمتبادل شخص رکھنا


سوال

میرےوالدصاحب نےاپنی سرکاری نوکری مکمل کرکےافسرانِ بالانےبطورِ احسان اس پوسٹ پرمیری تقرری کی ہے،اورمیں چونکہ طالبِ علم ہوں،اس وجہ سےمیری ڈیوٹی میرےوالدصاحب انجام دیتےہیں،اورتنخواہ بھی وہ لیتے ہیں،اورنوکری کاحق بھی ویسےاداکرتے ہیں،جس طرح پہلےاداکرتےتھے،تواس قسم کی نوکری کاکیاحکم ہے؟

جواب

            کسی کام کےلیےمتعین سرکاری ملازم اجیرِ خاص کی حیثیت رکھتاہے،اوراجیرِ خاص مقررہ مدت میں مفوضہ ڈیوٹی  کےلیے اپنےآپ کوحوالہ کرنےپراجرت کامستحق ٹھہرتاہے،اس کویہ اختیارنہیں ہوتاکہ اپنی جگہ پرکسی اورکوڈیوٹی کےلیےمقررکرلے۔

           لہذاصورتِ مسؤلہ میں اگرافسرانِ بالانےسائل کےوالدصاحب کی سرکاری پوسٹ پرسائل کی تقرری کی ہو،توخودوہ مفوضہ ڈیوٹی  انجام دیناضروری ہے،کوئی اورسائل کی جگہ وہ ڈیوٹی انجام نہیں دےسکتا،اورخودڈیوٹی انجام نہ دینےکی صورت میں سائل کےلیےتنخواہ لینادرست نہیں،تاہم اگرسائل کےوالدصاحب اپنی ڈیوٹی انجام دیتاہو،اوراس کےساتھ اجرت کاباقاعدہ عقدبھی ہواہو،تواس کےلیےتنخواہ لیناجائزہے،لیکن احتیاط اس میں ہےکہ اس قسم کےمعاملات سےگریزکیاجائے۔

 

والأجيرالخاص:الذي يستحق الأجرةبتسليم نفسه في المدة.(الفتاوی الھندیة،کتاب الإجارۃ،باب ضمان الأجیر،ج3ص312)

الأجیرالذي استؤجرعلی أن یعمل بنفسه،لیس له أن یستعمل غیرہ.(شرح المجلةلسلیم رستم باز،مادۃ:571، کتاب الإجارۃ،الباب السادس في بیان المأجور،الفصل السادس:في بیان إجارۃ الآدمي،ص:306)       

مطلب مهم في الاستنابة في الوظائف :قال في البحر وحاصل في ما في القنية أن النائب لا يستحق شيئا من الوقف لأن الاستحقاق بالتقرير ولم يوجد ويتسحق الأصيل الكل إن عمل أكثر السنة وسكت عما يعينه الأصيل للنائب كل شهر في مقابلة عمله والظاهر أنه يستحق لأنها إجارة وقد وفى العمل بناء على قول المتأخرين المفتى به من جواز الاستئجار على الإمامة والتدريس وتعليم القرآن.(ردالمحتارعلی الدرالمختار،کتاب الوقف، مطلب مهم في الاستنابة في الوظائف،ج6ص631)     


فتویٰ نمبر : 2984/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں