بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
نمازکے دوران ہنسنے کا حکم
سوال
ایک جماعت ہو رہی ہو، اور امام رکوع کی حالت میں چلا گیا ہواو راسی دوران ایک آدمی تیزی کے ساتھ آئےکہ رکعت پالے ،تو اس کے تیزی کے ساتھ آنے کی وجہ سے امام اور مقتدی نماز کے دوران ایسے ہنسے کہ ایک دوسرے کے ہنسنے کی آوازسن لیں اور دوبارہ وضوکیے بغیر اسی وضوپر اسی امام کی اقتداء میں از سر نونماز پڑھ لیں ، تو اب اس نماز اور وضو کا کیا حکم ہے؟اوراگر اس وقت کسی نےنماز کی قضاء بھی نہیں کی ، تو وقت گزنے کے بعد ان پر قضاء ہے یا نہیں ؟
جواب
واضح رہےکہ رکوع او رسجدے والی نماز کے دوران کسی شخص کا اِس قدر آواز کے ساتھ ہنسنا کہ جس کو دوسرے لوگ سن سکیں ،اِس سے نماز فاسد ہوجاتی ہے اور وضوء بھی ٹوٹ جاتا ہے ۔اوراگرہنسناصرف اِس قدر ہو کہ اُس کو خود سنا جاسکے ، یہ نماز کو فاسد کردیتا ہے، لیکن اس سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر امام اور مقتدی نماز کے دوران ایسے ہنسے ہوں کہ ہنسنے کی آواز ایک دوسرے نے سنی ہو تو ان کی نماز فاسد ہوئی اوروضو بھی ٹوٹ گیا ،لہٰذا وقت کے اندروضو کرکے نماز ادا نہ کی ہو تو وقت گزرجانے کے بعد بھی نماز کی قضاء كرنالازم ہے۔
قال (والقهقهة في الصلاة تنقض الوضوء، والتبسم لا ينقضه....واستحسن علماؤنا رحمهم الله لحديث زيد بن خالد الجهني قال:كان رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يصلي بأصحابه - رضوان الله عليهم - إذ أقبل أعمى فوقع في بئر، أو ركية هناك فضحك بعض القوم فلما فرغ النبي - صلى الله عليه وسلم - من صلاته قال:"من ضحك منكم فليعد الوضوء، والصلاة".(المبسوط للسرخسي، كتاب الصلاة، باب الوضوء والغسل، ج:1،ص:77)
القهقهة في كل صلاة فيها ركوع وسجود تنقض الصلاة والوضوء عندنا. كذا في المحيط سواء كانت عمدا أو نسياناكذافي الخلاصة.ولاتنقض الطهارة خارج الصلاة والضحك يبطل الصلاةولايبطل الطهارة.(الفتاوي الهندية، كتاب الصلاة،الفصل الخامس في نواقض الوضوء،ج:1،ص:29)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں