بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
عاق شدہ شاگردیامریدکاحکم
سوال
اگرکوئی استاذاپنےشاگردیامرشد(پیر)اپنےمریدکوکسی شرعی وجہ سےعاق کردےتواس شاگردیامریدپرشرعااس کےکیااثرات مرتب ہوں گے۔نیزایسےعاق شدہ شخص کی اقتدامیں نمازپڑھنا،اسی طرح اسےاستاذیاپیربناناکیساہے؟
جواب
واضح رہےکہ جس طرح حصول علم میں استاذکاادب واحترام ضروری ہوتا ہے،اسی طرح کسبِ فیض میں پیراور مرشدکاادب واحترام بھی ضروری ہے۔نیزچونکہ استاذاورمرشدمربی اورمصلح ہوتےہیں،اس لیےدوران تربیت واصلاح اگر وہ زیرِتربیت شاگردیامریدکوکسی ایسی شرعی وجہ کی بناپرعاق کر دے،یعنی نافرمان قراردے،جس کی وجہ سےوہ اس کی اصلاح سےمایوس ہوچکاہوتواس کی گنجائش ہے۔ایسی صورت میں شاگرداورمریدپر لازم ہےکہ اپنی غلطی کااحساس کرکےاللہ سےتوبہ تائب ہواوراستاذومرشدسےمعافی مانگے،تاہم اگربغیرکسی شرعی وجہ کےشاگرد،یامریدکوعاق کیاگیاہوتوایسی صورت میں شاگردیامریدشرعاًماخوذنہ ہوگا۔
جہاں تک اس کی اقتدامیں نمازپڑھنےکامسئلہ ہےتواگرشاگردیامریدکسی گناہ کبیرہ کامرتکب ہوتوگناہ کبیرہ میں مبتلاشخص کومستقل امام نہیں بناناچاہیے،البتہ اس کی اقتدامیں اداکی گئی نمازیں درست ہیں،اس لیےکہ نماز فاسق کی اقتدامیں بھی اداہوجاتی ہے اوریہی حکم اس کےاستاذاورمرشدبنانےکابھی ہے۔
قال الله تعالى:﴿لا تَجْعَلُوا دُعاءَ الرَّسُولِ بَيْنَكُمْ كَدُعاءِ بَعْضِكُمْ بَعْضاً﴾....وفى الآية: بيان توقير معلم الخير فأمر الله تعالى بتوقيره، وتعظيمه. وفيه معرفة حق الأستاذ. وفيه معرفة حق أهل الفضل اه أقول: ولذا يطلق على أهل الإرشاد عند ذكرهم ألفاظ دالة على تعظيمهم على أي لغة كانت؛ لأنه إذا ورد النهى عن التصريح بأسماء الآباء الصورية؛ لكونه سوء أدب فما ظنك بتصريح أسماء الآباء المعنوية.(روح البيان، التوبة:73، 3/465، دارالفكر)
عن مكحول , عن أبي هريرة , أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «صلوا خلف كل بر وفاجر , وصلوا على كل بر وفاجر , وجاهدوا مع كل بر وفاجر».(سنن الدارقطني، باب صفة من تجوز الصلاة معه والصلاة عليه، رقم الحديث:1768، 2/404، مؤسسة الرسالة،بيروت۔لبنان)
وعن ابن سيرين قال: إن هذا العلم دين ; فانظروا عمن تأخذون دينكم. رواه مسلم.... (قال: إن هذا العلم دين) : اللام للعهد، وهو ما جاء به النبي - صلى الله عليه وسلم - لتعليم الخلق من الكتاب والسنة وهما أصول الدين (فانظروا عمن تأخذون دينكم) : المراد الأخذ من العدول والثقات.(مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح، كتاب العلم، 1/336، دارالفکر)
قال الشيخ محمدبن عبدالله الخاني النقشبندي:إنه يجب على الشيخ إذا علم أنه سقطت حرمته من قلب مريدأن يطرده من منزله سياسة؛ فإنه من أكبر الأعداء، و كذلك يجب على الشيخ أن يشغل المريد بظواهر الشريعة وطريق العبادة.(البهجة السنية في أداب الطريقة النقشبندية، باب في بيان المشيخة، ص:34، بحواله فتاوى فريديہ، 1/380، کتاب التصوّف والإحسان)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں