بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
جائیداد میں مقررہ حصہ نہ دینے پر طلاق معلق کرنا
سوال
اگر دو آدمی جائیداد میں شریک ہوں۔ان میں سے ایک کا حصہ پانچ کنال بنتا ہواور دوسرا یہ کہے کہ "اگر میں نے فلاں کویہ پانچ کنال زمین دے دی تو مجھ پر بیوی طلاق ہوگی"تو اس کا کیا حکم ہوگااور اس سے بچنے کے لیے کیاطریقہ اختیار کیا جاسکتا ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔
جواب
اگر طلاق کو کسی شرط کے ساتھ مشروط کیا جائے توشرط پائے جانے پر طلاق واقع ہوجائے گی۔جتنےالفاظ طلاق کہے ہوں اتنی ہی طلاقیں واقع ہوں گی۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر کسی شخص نے اپنے شریک(جس کا حصہ پانچ کنال بنتا ہو) کو پانچ کنال دینے پر طلاق معلق کیا ہوتو اس کو اسی مقدار میں زمین دینے پر ایک طلاق رجعی واقع ہوجائے گی ،جس کے بعدعدت کے اندر بغیر تجدید نکاح کےشوہر اپنی بیوی سے رجوع کر سکتا ہےاور اگر اسی طلاق معلق کا مختلف مجالس میں تذکرہ کیا ہو اور اس سےمراد اسی طلاق معلق کی خبر دینا تھا توایک ہی طلاق واقع ہوگی،لیکن اگر اس سے مزید طلاق دینے کی نیت ہو تو پھر مزید طلاقیں بھی واقع ہوں گی،لہذا اگر دو دفعہ کہا ہو تودو طلاق رجعی واقع ہوں گی اور اگر تین دفعہ کہا ہو تو تین طلاقیں واقع ہوکر عورت مطلقہ مغلظہ ہوگی۔
طلاق سے بچنے کے لیے یہ طریقہ اختیار کیاجاسکتا ہے کہ یہ شخص اپنے شریک کو پانچ کنال سے تھوڑی سی کم زمین دے دے اور بقیہ زمین کی قیمت دے۔اس طرح کرنے سے شریک کو اپنا حق بھی مل جائے گا اور کوئی طلاق بھی واقع نہ ہوگی ۔نیز زمین کی بجائےاس کی قیمت دینے سےبھی طلاق واقع نہ ہوگی۔
إذا أضافه إلى الشرط،وقع عقيب الشرط اتفاقا.(الفتاوى الهندية،كتاب الطلاق،الباب الرابع في الطلاق بالشرط،الفصل الثالث،1/488)
وإذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية،أو تطليقين،فله أن يراجعها في عدتها.(الهداية،كتاب الطلاق،باب الرجعة،2/254)
و كرر لفظ الطلاق وقع الكل.(الدرالمختارعلى صدرردالمحتار،كتاب الطلاق،باب طلاق غير مدخول بها،4/521)
فأما إذا قال لها: أنت طالق، فقال له إنسان: ما ذا قلت؟ فقال: قد طلقتها، أو قال: قلت: هي طالق، فهي طالق واحدة؛ لأن كلامه الثاني جواب لسؤال السائل، والسائل إنما يسأله عن الكلام الأول لا عن إيقاع آخر؛ فيكون جوابه بيانًا لذلك الكلام.(المبسوط للسرخسی،باب من الطلاق،6/99)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں