بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 23/10/2026 |
دارالافتاء
طلاقِ معلق كے وقوع سے بچنے کا حیلہ
سوال
ایک شخص نے اپنے چاروں بیٹوں کو بٹھا کر طلاق ثلاثہ پر وعدہ لیا کہ جب چاروں بھائی جدا ہوں گے تو اپنا سارا مال اکٹھا کر کے آپس میں برابر برابر تقسیم کریں گے اگر کسی نے دوسرے سے چھپایا یا کسی اور کے پاس اس دوران زیور یا سامان وغیرہ بنوا کے رکھا تو ایسا کرنے والے پر بھی طلاق ثلاثہ کا اطلاق ہوگا ۔ہم تمام بھائیوں میں سے ہر ایک نے کہا کہ اگر تقسیم کے وقت ہم نے کچھ چھپایا تو ہماری بیویاں ہم پر تین طلاق کے ساتھ طلاق ہوں۔ طلاقِ ثلاثہ پر وعدہ لینے والے والد صاحب بقید حیات ہیں کچھ بھائی بیرون ملک ہوتے ہیں اور کچھ ادھر ہی کاروبار کرتے ہیں ان کی اجتماعیت کے لیے یہ وعدہ لیا گیا۔ اب اگر یہ بهائى جدا ہوتے ہیں تو ان کی بیویوں کو طلاق واقع ہو گی۔ کیا شریعت میں اس سے بچنے کی کوئی صورت ہے؟
جواب
واضح رہے کہ اگر کسی شخص نے بیوی کی طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کیا تو شرط کی موجودگی میں طلاق واقع ہو جائے گی۔
صورتِ مسؤلہ میں اگر ان چاروں بیٹوں ميں سے كسی نے تقسیم کے وقت کچھ نہ چھپایا اور یہ چاروں اسی حالت میں بٹوارا کر لیں تو کوئی طلاق واقع نہ ہو گی۔ لیکن اگر کسی نے کچھ اشیاء پوشیدہ رکھے ہوں اور اس کے بعد یہ چاروں بھائی بٹوارا کریں تو اس صورت میں جس بھائی نے بھی جدا ہوتے وقت اپنا مال چھپایا یا کسی اور کے پاس زیور یا سامان وغیرہ کی صورت میں رکھا تو ایسا کرنے والے کی بیوی پرتین طلاقیں واقع ہو جائیں گی۔
تین طلاق سے بچنے کے لیے یہ حیلہ اختیار کیا جا سکتا ہے کہ اگر کوئی بھائی بٹوارے کے وقت کچھ چھپانا چاہے تو وہ تقسیم سے اتنا پہلے اپنی بیوی کو ایک طلاق بائن دے دے، کہ تقسیم سے پہلے پہلے اس کی عدت بھی ختم ہو جائے۔ پھر تقسیم کے وقت اگر وہ کچھ چھپائے گا تو شرط واقع ہو جائے گی لیکن اس وقت چونکہ اس کی بیوی اس کے نکاح میں نہیں ہو گی، اس لیے کوئی طلاق واقع نہ ہو گی، اور شرط بھی پوری ہو جائے گی ۔ اس کے بعد یہ اپنی بیوی کے ساتھ تجدیدِ نکاح کرے ۔ نکاح کے بعد اسے دو طلاقوں کا اختیار حاصل ہو گا ۔
وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط مثل أن يقول لامرأته إن دخلت الدار فأنت طالق۔ (الفتاوى الهندية، كتاب الطلاق، الفصل الثالث في تعليق الطلاق بكلمة إن وإذا وغيرهما، ج1، ص420)
فحيلة من علق الثلاث بدخول الدار أن يطلقها واحدة ثم بعد العدة تدخلها فتنحل اليمين فينكحها۔(ردالمحتار مع الدرالمختار، كتاب الطلاق، مطلب في اختلاف الزوجين في وجود الشرط،ج3، ص355)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں