بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 23/10/2026

دارالافتاء

 

ذاتی ملکیت میں بھائیوں کی شرکت


سوال

اگر چار بھائیوں میں سے ایک بھائی الگ رہتا ہواور اس نے اپنی ذاتی محنت سے مال کمایا ہو تو کیا اس کی کمائی میں اس کےباپ اور  بھائی شریک ہوں گے یا نہیں ؟

جواب

           واضح رہے کہ  کسی شخص کی ذاتی کمائی میں والدین یا بہن بھائیوں کا کوئی حصہ نہیں ہوتا،لہٰذا صورت مسئولہ کے مطابق اگر کوئی بھائی الگ رہتا ہو اور اس نے اپنی محنت سے مال کمایا ہو تو اس میں باپ یا بھائیوں کا کوئی حصہ نہ ہوگا۔

 

لولم يكن للأب عمل ،ولا كسب،بل العمل والكسب للابن ، يكون المال المتحصل للابن خاصة ؛حينئذ في عيال ابنه۔(شرح المجلة لخالد الاتاسي،الباب السادس في بيان شركة العقد،الفصل السادس في حق شركة العنان ،المادة1398،ج4،ص32 )

لأن الملك ما من شأنه أن يتصرف فيه بوصف الاختصاص۔(رد المحتار علی الدرالمختار، باب البيع الفاسد، ج5،ص345)


فتویٰ نمبر : 2974/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں